شعب الایمان — حدیث نمبر 3487
باب: یومِ عرفہ کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص يوم عرفة بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الزَّاهِدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَبْسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنِي دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَقَالَ : اسْقُونِي ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا جَارِيَةُ اسْقِيهِ عَسَلًا ، وَمَا أَنْتَ يَا مَسْرُوقُ بِصَائِمٍ ؟ فَقَالَ : لَا ، إِنِّي أَتَخَوَّفُ أَنْ يَكُونَ يَوْمَ أَضْحَى . فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَيْسَ كَذَلِكَ ، يَوْمُ عَرَفَةَ يَوْمَ يُعْرَفُ الْإِمَامُ ، وَيَوْمُ النَّحْرِ يَوْمَ يُنْحَرُ الْإِمَامُ ، أَوَ مَا سَمِعْتَ يَا مَسْرُوقُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْدِلُهُ بِصَوْمِ أَلْفِ يَوْمٍ ؟مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ یومِ عرفہ کے دن ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو کہا: ”مجھے کچھ پلاؤ۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے لڑکی! انہیں شہد (کا شربت) پلا دو۔ اور اے مسروق! کیا آپ روزے سے نہیں ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں آج عید الاضحیٰ کا دن نہ ہو۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے۔ یومِ عرفہ وہ دن ہے جس میں امام (حاجیوں کے ساتھ) عرفات میں وقوف کرتا ہے، اور یومِ نحر وہ دن ہے جس میں امام قربانی کرتا ہے۔ اور اے مسروق! کیا آپ نے یہ نہیں سنا کہ رسول اللہ ﷺ اس دن کے روزے کو ہزار دن کے روزوں کے برابر قرار دیتے تھے؟“
• أحمد بن عبد الرحمن بن بكار البسري، ثقة، مر. وفي الأصل و(ن): "أحمد بن عبد الله بن بكار" وهو خطأ.