شعب الایمان — حدیث نمبر 3476
باب: ذی الحجہ کے دس دنوں کو عمل میں خوب کوشش کے لیے مخصوص کرنا۔
تخصيص أيام العشر من ذي الحجة بالاجتهاد بالعمل فيهن
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ الْوَرَّاقُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا مِنْ عَمَلٍ أَزْكَى عِنْدَ اللَّهِ وَلَا أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ خَيْرٍ يَعْمَلُهُ فِي الْعَشْرِ الْأَضْحَى " قِيلَ : وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ ، قَالَ : "وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ " .
قَالَ : وَكَانَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ إِذَا دَخَلَ أَيَّامُ الْعَشْرِ اجْتَهَدَ اجْتِهَادًا شَدِيدًا حَتَّى مَا يَكَادُ يَقْدِرُ عَلَيْهِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک ذی الحجہ کے عشرے میں کیے جانے والے نیک عمل سے بڑھ کر کوئی عمل زیادہ پاکیزہ اور اجر کے اعتبار سے زیادہ عظیم نہیں۔“ عرض کیا گیا: ”کیا اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں، سوائے اس آدمی کے جو اپنی جان اور اپنے مال کے ساتھ نکلے اور ان میں سے کچھ بھی واپس لے کر نہ لوٹے۔“
راوی کہتے ہیں: سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا معمول تھا کہ جب عشرۂ ذی الحجہ کے دن آتے تو وہ عبادت میں اتنی سخت محنت کرتے کہ ان سے (اس کے بعد) کچھ اور کرنے کی طاقت مشکل ہی سے رہتی۔
• القاسم بن أبي أيوب الأسدي، الأعرج، الواسطي. ثقة. من السادسة (س فق).