شعب الایمان — حدیث نمبر 3464
باب: حرمت والے مہینوں میں روزے۔
الصوم في أشهر الحرم
حدیث نمبر: 3464
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَاهِلَةَ يُقَالُ لَهَا مُجِيبَةُ ، قَالَتْ حَدَّثَنِي أَبِي أَوْ عَمِّي ، - شَكَّ الْجُرَيْرِيُّ - قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ . قَالَ : "مَنْ أَنْتَ ؟ " قُلْتُ : أَوَمَا تَعْرِفُنِي . . . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ : "صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَمِنَ الْحُرُمِ وَأَفْطِرْ " .ترجمہ
مجیبہ باہلیہ رحمہا اللہ، جو قبیلہ باہلہ کی ایک خاتون تھیں، بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے میرے والد یا میرے چچا نے بیان کیا (جریری رحمہ اللہ کو اس میں شک ہوا) کہ انہوں نے کہا: ”میں ایک کام سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کون ہو؟“ میں نے کہا: ”کیا آپ مجھے پہچانتے نہیں؟...“ پھر انہوں نے حدیث اسی مفہوم کے ساتھ ذکر کی، البتہ اس کے آخر میں یہ فرمایا: ”صبر کے مہینے (رمضان) کے روزے رکھو، اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھو، اور حرمت والے مہینوں میں بھی روزے رکھو اور (پھر) افطار کرو (یعنی روزہ چھوڑ دو)۔“