شعب الایمان — حدیث نمبر 3437
باب: عیدین کی رات اور دن کے بارے میں۔
في ليلة العيدين ويومهما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَحُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَلَهُمْ يَوْمَانِ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَبْدَلَكُمْ بِيَوْمَيْنِ هَذَيْنِ خَيْرًا مِنْهُمَا : الْفِطْرَ وَالْأَضْحَى " .
وَزَادَ الْحَسَنُ فِيهِ فَقَالَ : "أَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَصَلَاةُ وَصَدَقَةٌ " - قَالَ يَعْنِي الصَّاعَ - "وَأَمَّا يَوْمُ الْأَضْحَى فَصَلَاةُ وَنُسُكٌ " - يَعْنِي : ذَبَائِحَكُمْ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو ان (اہلِ مدینہ) کے دو دن ایسے تھے جن میں وہ کھیل تماشا کیا کرتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے تمہیں ان دو دنوں کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں: عید الفطر اور عید الاضحی۔“
اور حسن (بصری) رحمہ اللہ نے اس میں یہ اضافہ کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رہا عید الفطر کا دن تو (اس میں) نماز اور صدقہ ہے“ — راوی نے کہا: یعنی صاع (صدقۂ فطر) — ”اور رہا عید الاضحی کا دن تو (اس میں) نماز اور قربانی ہے“ — یعنی تمہارے ذبیحے۔