شعب الایمان — حدیث نمبر 3417
باب: رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا۔
التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ ،
قَالَ : كُنْتُ فِي الْبَحْرِ فَأَحْيَيْتُ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ فَاغْتَسَلْتُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَوَجَدْتُهُ عَذْبًا فُرَاتًا .
قَالَ أَحْمَدُ : وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْهَا .
ثُمَّ رُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ : تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لِسَبْعَ عَشْرَةَ صَبِيحَةَ بَدْرٍ أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَثًا وَعِشْرِينَ .
وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اطْلُبُوهَا لَيْلَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ مِنْ رَمَضَانَ وَلَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَلَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ " .
وَقَدْ ذَكَرْنَا جَمِيعَ ذَلِكَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ .ایوب بن خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سمندر میں سفر پر تھا، تو رمضان کی تئیسویں رات میں نے جاگ کر گزاری، پھر میں نے سمندر کے پانی سے غسل کیا تو اسے میٹھا اور خوش گوار پایا۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت پہنچی ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”جو شخص پورا سال قیام کرے گا وہ اس (شبِ قدر) کو پا لے گا۔“
پھر ان (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) ہی سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”شبِ قدر کو سترہویں رات میں تلاش کرو، جس کی صبح بدر (کے دن) کی صبح ہے، یا اکیسویں یا تئیسویں رات میں۔“
اور ایک دوسری سند سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کا یہ فرمان مروی ہے: ”اسے رمضان کی سترہویں رات، اکیسویں رات اور تئیسویں رات میں تلاش کرو۔“
اور ہم نے یہ سب کچھ «کتاب السنن» میں ذکر کر دیا ہے۔
• موسى بن عبيدة هو الربذي، ضعيف.