شعب الایمان — حدیث نمبر 3413
باب: رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا۔
التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان
حدیث نمبر: 3413
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ الْقَاضِي بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ وَعَاصِمٍ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا عِكْرِمَةَ يَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : دَعَا عُمَرُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُمْ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَاجْتَمَعُوا أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ : إِنِّي لَا أَعْلَمُ وَإِنِّي لَأَظُنُّ أَيَّ لَيْلَةٍ هِيَ ، ثُمَّ ذَكَرَهُ . . . وَقَالَ فِي آخِرِهِ : فَقَالَ عُمَرُ : لَقَدْ فَطِنْتَ لِأَمْرٍ مَا فَطِنَّا لَهُ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کے صحابہ کو بلایا اور ان سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا، تو وہ سب اس پر متفق ہوئے کہ وہ آخری عشرے میں ہے۔ پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں یقینی طور پر تو نہیں جانتا، البتہ مجھے گمان ہے کہ وہ کون سی رات ہے۔“ پھر انہوں نے اسے ذکر کیا … اور اس کے آخر میں کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ایک ایسی بات تک پہنچ گئے جہاں تک ہماری سمجھ نہیں پہنچی۔“