شعب الایمان — حدیث نمبر 3410
باب: رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا۔
التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ بِنَا شَيْئًا مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ السَّابِعَ مِمَّا يَبْقَى صَلَّى بِنَا حَتَّى كَادَ أَنْ يَذْهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ لَمْ يُصَلِّ بِنَا فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ سِتٍّ وَعِشْرِينَ الْخَامِسَةُ مِمَّا يَبْقَى ، صَلَّى بِنَا حَتَّى كَادَ أَنْ يَذْهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ نَفَّلْتَنَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِنَا! فَقَالَ : "لَا ، إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ كُتِبَ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ " .
فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ لَمْ يُصَلِّ بِنَا ، فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ - أَظُنُّهُ قَالَ - جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَهُ وَاجْتَمَعَ لَهُ النَّاسُ فَصَلَّى بِنَا حَتَّى كَادَ أَنْ يَفُوتَنَا الْفَلَاحُ ثُمَّ يَا ابْنَ أَخِي لَمْ يُصَلِّ بِنَا شَيْئًا مِنَ الشَّهْرِ . قَالَ : وَالْفَلَاحُ السُّحُورُ .
قَالَ أَحْمَدُ : فَعَلَى هَذَا يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِالْخَبَرَيْنِ الْأَوَّلَيْنِ فِي طَلَبِهَا مِنْ أَوْتَارِ الْعَشْرِ أَوْتَارُهَا إِذَا عُدَّتْ مِنْ آخِرِهَا فَيَكُونُ مُوَافِقًا لِهَذِهِ الْأَخْبَارِ .
وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ قَالَ ذَلِكَ فِي سَنَةِ عَلِمَ أَنَّهَا فِي أَوْتَارِهَا مِنْ أَوَّلِ الْعَشْرِ فَحَرَّضَ أَصْحَابَهُ عَلَى الْتِمَاسِهَا مِنْهَا ، ثُمَّ فِي سَنَةٍ أُخْرَى عَلِمَ أَنَّهَا فِي أَوْتَارِهَا إِذَا عُدَّتْ مِنْ آخِرِهَا وَهِيَ أَشْفَاعُهَا إِذَا عُدَّتْ مِنْ أَوَّلِهَا فَحَرَّضَهُمْ عَلَى طَلَبِهَا مِنْهَا .
وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّهَا تَجُولُ فِي لَيَالِي الْعَشْرِ يَعْنِي فَفِي سَنَةٍ تَكُونُ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَفِي سَنَةٍ أُخْرَى تَكُونُ لَيْلَةً غَيْرَهَا .
وَمَنْ قَالَ هَذَا قَالَ : فَضِيلَتُهَا الْآنَ بَعْدَمَا نَزَلَ الْقُرْآنُ فِي نُزُولِ الْمَلَائِكَةِ ، وَنُزُولِ الْمَلَائِكَةِ بِإِذْنِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَقَدْ يُخْتَلَفُ فِي هَذِهِ اللَّيَالِي فَأَيَّةِ لَيْلَةٍ نَزَلَتْ يُضَاعَفُ فِيهَا عَمَلُ مَنْ عَمِلَ فِيهَا ، وَقَدْ ذَهَبَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ إِلَى أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (رمضان کے) روزے رکھے، آپ ﷺ نے مہینے میں سے کسی رات ہمیں قیام نہیں کرایا، یہاں تک کہ جب چوبیسویں رات آئی، یعنی (مہینے کے) باقی رہنے والے دنوں میں سے ساتویں رات، تو آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ تقریباً ایک تہائی رات گزر گئی۔ پھر جب پچیسویں رات آئی تو آپ ﷺ نے ہمیں نماز نہیں پڑھائی۔ پھر جب چھبیسویں رات آئی، یعنی باقی رہنے والی پانچویں رات، تو آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ تقریباً آدھی رات گزر گئی۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ ہمیں ہماری رات کا باقی حصہ بھی نفل پڑھا دیتے!“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بے شک آدمی جب امام کے ساتھ نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائے تو اس کے لیے پوری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے۔“
پھر جب ستائیسویں رات آئی تو آپ ﷺ نے ہمیں نماز نہیں پڑھائی۔ پھر جب اٹھائیسویں رات آئی — (راوی کہتے ہیں:) میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہی کہا — تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے اہلِ خانہ کو جمع کیا اور لوگ بھی آپ ﷺ کے پاس جمع ہو گئے، پھر آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ قریب تھا کہ ہم سے ”فلاح“ فوت ہو جائے۔ پھر، اے میرے بھتیجے! آپ ﷺ نے مہینے میں اس کے بعد کوئی نماز ہمیں نہیں پڑھائی۔ (راوی) کہتے ہیں: ”فلاح“ سے مراد سحری ہے۔
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس بنا پر یہ احتمال ہے کہ پہلی دو روایتوں میں عشرۂ اخیر کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے سے مراد وہ طاق راتیں ہوں جو آخر سے شمار کی جائیں، تو یہ ان روایات کے موافق ہو جائے گا۔
اور یہ بھی احتمال ہے کہ آپ ﷺ نے ایک سال یہ بات اس وقت فرمائی ہو جب آپ ﷺ کو معلوم ہوا کہ وہ عشرے کے شروع سے شمار کی گئی طاق راتوں میں ہے، تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ کو انہی میں اسے تلاش کرنے کی ترغیب دی؛ پھر دوسرے سال آپ ﷺ کو معلوم ہوا کہ وہ آخر سے شمار کی گئی طاق راتوں میں ہے، جو شروع سے شمار کرنے پر جفت راتیں بنتی ہیں، تو آپ ﷺ نے انہیں انہی میں اسے طلب کرنے کی ترغیب دی۔
اور ابو قلابہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ وہ عشرے کی راتوں میں گھومتی رہتی ہے، یعنی ایک سال اکیسویں رات ہوتی ہے اور دوسرے سال اس کے علاوہ کوئی اور رات ہوتی ہے۔
اور جس نے یہ بات کہی ہے وہ کہتا ہے: قرآن نازل ہو چکنے کے بعد اب اس کی فضیلت فرشتوں کے اترنے میں ہے، اور فرشتوں کا اترنا اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہوتا ہے؛ ان راتوں کے بارے میں اختلاف ہو سکتا ہے، لہٰذا جس رات بھی (فرشتے) اتریں اس میں عمل کرنے والے کا عمل کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اس طرف گئے ہیں کہ وہ ستائیسویں رات ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، آپ نے مہینے کی کسی رات میں بھی ہمارے ساتھ قیام نہیں فرمایا یہاں تک کہ (مہینے کی) سات راتیں رہ گئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ قیام کیا یعنی تیئیسویں (۲۳) یا چوبیسویں (۲۴) رات کو یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی اور جب چھ راتیں رہ گئیں یعنی (۲۴) ویں یا (۲۵) ویں رات کو آپ نے ہمارے ساتھ قیام نہیں کیا، اس کے بعد (۲۵) ویں یا (۲۶) ویں رات کو جب کہ پانچ راتیں باقی رہ گئیں آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی، میں نے کہا: اللہ کے رسول! اس رات کاش آپ اور زیادہ قیام فرماتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب آدمی امام کے ساتھ نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائے تو اس کو ساری رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے "، پھر چھبیسویں (۲۶) یا ستائیسویں (۲۷) رات کو جب کہ چار راتیں باقی رہ گئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر قیام نہیں کیا، پھر ستائیسویں (۲۷) یا اٹھائیسویں (۲۸) رات کو جب کہ تین راتیں باقی رہ گئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں، اپنی عورتوں اور لوگوں کو اکٹھا کیا اور ہمارے ساتھ قیام کیا، یہاں تک کہ ہمیں خوف ہونے لگا کہ کہیں ہم سے فلاح چھوٹ نہ جائے، میں نے پوچھا: فلاح کیا ہے؟ ابوذر نے کہا: سحر کا کھانا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہینے کی بقیہ راتوں میں قیام نہیں کیا ۱؎۔۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1375]
➋ امام کے ساتھ قیام مکمل کرلینے میں پوری رات کا قیام لکھا جاتا ہے۔ واللہ ذوالفضل العظیم۔
➌ اس روایت میں قیام کی رکعات کا ذکر نہیں تاہم حضرت جابر کی صراحت وارد ہے کہ (صلّٰی بِنا رسولُ اللہﷺ في شهرِ رمضانَ ثمانِ رکعاتٍ و أوتَرَ]
رسول اللہﷺ نےہم کو ماہ رمضان میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر پڑھایا۔ یہ روایت طبرانی صغیر، مسندابی یعلیٰ قیام اللیل مروزی، صحیح ابن خزیمہ اور صحیح ابن حبان میں آئی ہے۔ اور علامہ ذہبی نے المیزان،ج:2ص:311 میں اس کی سند کو وسط کہا ہے۔۔۔۔۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روزے رکھے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تراویح پڑھانے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ رمضان کے مہینہ کی سات راتیں رہ گئیں، تو آپ ہمیں تراویح پڑھانے کھڑے ہوئے (اور پڑھاتے رہے) یہاں تک کہ تہائی رات کے قریب گزر گئی، پھر چھٹی رات آئی لیکن آپ ہمیں پڑھانے کھڑے نہیں ہوئے، پھر جب پانچویں رات آئی تو آپ ہمیں تراویح پڑھانے کھڑے ہوئے (اور پڑھاتے رہے) یہاں تک کہ تقریباً آدھی رات گزر گئی، تو ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کاش آپ یہ رات پوری پڑھاتے، آپ نے فرمایا: " آدمی جب امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائے تو اس کے لیے پوری رات کا قیام شمار کیا جاتا ہے "، پھر چوتھی رات آئی تو آپ ہمیں تراویح پڑھانے نہیں کھڑے ہوئے، پھر جب رمضان کے مہینہ کی تین راتیں باقی رہ گئیں، تو آپ نے اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو کہلا بھیجا اور لوگوں کو بھی جمع کیا، اور ہمیں تراویح پڑھائی یہاں تک کہ ہمیں خوف ہوا کہیں ہم سے فلاح چھوٹ نہ جائے، پھر اس کے بعد مہینہ کے باقی دنوں میں آپ نے ہمیں تراویح نہیں پڑھائی۔ داود بن ابی ہند کہتے ہیں: میں نے پوچھا: فلاح کیا ہے؟ تو انہوں نے (ولید بن عبدالرحمٰن نے) کہا: سحری کھانا۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1365]
➋ عہدِ رسالت اور عہد صحابہ و تابعین میں رات کے قیام، یعنی تہجد کو قیام اللیل یا تہجد کہا جاتا تھا، اس حدیث میں بھی اس کے لیے قیام ہی کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بعد میں رمضان کے قیام کو "تراویح" کہا: جانے لگا جو ترویحہ کی جمع ہے، تاہم تہجد، قیام اللیل اور تراویح ایک ہی نماز (تہجد) کا نام ہے، البتہ رمضان کے قیام کے لیے تراویح کا لفظ معروف ہو گیا ہے، علاوہ ازیں عوام کی سہولت کے پیش نظر اسے عشاء کی نماز کے فوراًً بعد پڑھ لیا جاتا ہے کیونکہ تہجد کے وقت کا آغاز نماز عشاء کے بعد شروع ہو جاتا اور طلوع فجر تک رہتا ہے۔ گو اس کا عام دنوں میں افضل وقت ثلث لیل کا آخری پہر ہی ہے، تاہم اسے رمضان المبارک کے اول وقت میں باجماعت پڑھنا افضل ہے۔
➌ اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام کا خاص اہتمام کرنا چاہیے کیونکہ لیلۃ القدر انھی میں سے ایک رات ہوتی ہے۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان میں روزے رکھے، تو آپ ہمارے ساتھ (تراویح کے لیے) کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ مہینے کی سات راتیں باقی رہ گئیں، تو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی، پھر چوبیسویں رات کو قیام نہیں کیا، پھر پچیسویں رات کو قیام کیا یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کاش آپ ہماری اس رات کے باقی حصہ میں بھی اسی طرح نفلی نماز پڑھاتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص امام کے ساتھ قیام کرے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے حق میں پوری رات کے قیام (کا ثواب) لکھے گا "، پھر آپ نے ہمیں نماز نہیں پڑھائی، اور نہ آپ نے قیام کیا یہاں تک کہ مہینے کی تین راتیں باقی رہ گئیں، تو آپ نے ستائیسویں رات میں ہمارے ساتھ قیام کیا، اور اپنے اہل و عیال کو بھی جمع کیا یہاں تک کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں ہم سے فلاح چھوٹ نہ جائے، میں نے پوچھا: فلاح کیا ہے؟ کہنے لگے: سحری ہے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1606]
➋ ’’امام کے ساتھ۔۔۔" معلوم ہوا امام کے ساتھ تراویح یا قیام اللیل کرنا اکیلے پڑھنے سے بہت افضل ہے۔ آپ کے دور میں مجبوری تھی۔
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صیام رمضان رکھے تو آپ نے ہمیں نماز (تراویح) نہیں پڑھائی، یہاں تک کہ رمضان کے صرف سات دن باقی رہ گئے تو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا (یعنی تہجد پڑھی) یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی۔ پھر جب چھ راتیں رہ گئیں تو آپ نے ہمارے ساتھ قیام نہیں کیا، (یعنی تہجد نہیں پڑھی) اور جب پانچ راتیں رہ گئیں تو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا (یعنی تہجد پڑھی) یہاں تک کہ آدھی رات ہو گئی۔ تو ہم نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ اس رات کے باقی ماندہ حصہ میں بھی ہمیں نفل پڑھاتے ر۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 806]
1؎:
امام ترمذی نے اس سلسلے میں صرف دو قول کا ذکر کیا ہے ان کے علاوہ اور بھی بہت سے اقوال اس سلسلہ میں وارد ہیں ان میں راجح اور مختار اور دلائل کے اعتبار سے سب سے قوی گیارہ رکعت کا قول ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے صحیح سند سے یہی قول ثابت ہے دیگر اقوال میں سے کوئی بھی آپ سے صحیح سند سے ثابت نہیں اور نہ ہی خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم میں سے کسی سے صحیح سند سے ثابت ہے۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، آپ نے کسی بھی رات ہمارے ساتھ نماز تراویح نہ ادا فرمائی، یہاں تک کہ جب سات راتیں باقی رہ گئیں، تو ساتویں (یعنی تیئیسویں) رات کو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا، یہاں تک کہ رات تہائی کے قریب گزر گئی، پھر اس کے بعد چھٹی (یعنی چوبیسویں) رات کو جو اس کے بعد آتی ہے، آپ نے قیام نہیں کیا یہاں تک کہ اس کے بعد والی پانچویں یعنی (پچیسویں) رات کو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ رات آدھی کے قریب گزر گئی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کاش آپ باقی رات ب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1327]
فوائد و مسائل:
(1)
رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت کا اہتمام معمول سے زیادہ کرنا چاہیے۔
(2)
نماز تراویح نفل نماز ہے۔
اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا مہینہ نہیں پڑھائی۔
صرف چند راتیں پڑھائی۔
(3)
نماز تراویح میں قیام رکوع اور سجود وغیرہ طویل ہونے سے زیادہ وقت تک نماز اد کی جا سکتی ہے۔
اور کم تلاوت اور مختصر رکوع وسجود کے ساتھ کم وقت میں بھی فراغت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس میں عام نمازیوں کے شوق اور ہمت کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
(4)
نفل نماز میں تلاوت کی کوئی خاص مقد ار مقرر کرنا ضروری نہیں۔
کسی دن طویل اور کسی دن مختصر قیام ہوسکتا ہے۔
(5)
طویل نماز پڑھنے کا ارادہ ہو تو تلاوت زیادہ کرلی جائے۔
یا تلاوت ترتیل کے ساتھ کی جائے رکعتیں زیادہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
کسی روایت میں یہ صراحت نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان راتوں میں رکعتوں کی تعداد میں اضافہ فرمایا تھا۔
بلکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے فرمان کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز رمضان میں بھی اوردوسرے مہینوں میں بھی وتروں سمیت گیارہ رکعت ہی ہوتی تھی۔ (صحیح البخاري، التھجد، باب قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم باللیل فی رمضان وغیرہ، حدیث: 1147)
(6)
نماز تراویح میں عورتوں اور بچوں کو بھی شریک ہونا چاہیے۔
(7)
سحری کا کھانا بھی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے روزوں میں امتیاز بھی ہے۔
اور باعث برکت بھی اس لئے صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نے اسے فلاح یعنی کامیابی کا نام دیا ہے۔
(8)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا رمضان تراویح نہیں پڑھائی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطرہ محسوس ہوا کہ اگر فرض ہوگئی۔
تو امت کو اس پر عمل کرنا مشکل ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد چونکہ یہ خطرہ نہیں رہا اس لئے صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نے پورا مہینہ باجماعت تراویح کا اہتمام فرمایا۔
ویسے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام ر مضان کی ترغٰب دی تھی۔
اس لئے اس پر عمل کرنا مسنون ہے۔
اسے بدعت میں شما ر نہیں کیا جاسکتا۔