شعب الایمان — حدیث نمبر 3406
باب: رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا۔
التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُخْبِرَ أَصْحَابَهُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى رَجُلَانِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُخْبِرُكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَتَلَاحَى رَجُلَانِ ، فَاخْتَلَجَتْ مِنِّي ، فَاطْلُبُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي سَابِعَةٍ تَبْقَى أَوْ تَاسِعَةٍ تَبْقَى أَوْ خَامِسَةٍ تَبْقَى " .
وَبِهَذَا الْمَعْنَى رَوَاهُ عِكْرِمَةُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (حجرے سے) اس ارادے سے باہر تشریف لائے کہ اپنے صحابہ کو شبِ قدر کی خبر دیں، تو دو آدمی آپس میں جھگڑ پڑے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نکلا تھا اس ارادے سے کہ تمہیں شبِ قدر کی خبر دوں، مگر دو آدمی جھگڑ پڑے تو وہ مجھ سے اچک لی گئی (یعنی میرے ذہن سے نکال دی گئی)، لہٰذا تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو، باقی رہنے والی ساتویں، یا باقی رہنے والی نویں، یا باقی رہنے والی پانچویں رات میں۔“
اسی مفہوم کی روایت عکرمہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی بیان کی ہے۔