شعب الایمان — حدیث نمبر 3402
باب: رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنا۔
التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُنَيْسٍ الْجُهَنِيَّ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي رَجُلٌ شَاسِعُ الدَّارِ فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُ لَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ " .
أَرْسَلَهُ مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ هَكَذَا ؛ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ مَوْصُولًا وَفِي أَحَدِهِمَا أَنَّهُ سَأَلَهُ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ . فَقَالَ : كَمِ اللَّيْلَةُ ؟ فَقَالَ : "اثْنَانِ وَعِشْرُونَ " قَالَ : هِيَ اللَّيْلَةُ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : "أَوِ الْقَابِلَةُ " يُرِيدُ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ وَفِي هَذَا دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّهُ لَمْ يَقْطَعِ الْقَوْلَ بِذَلِكَ .سیدنا عبداللہ بن انیس جہنی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں دور دراز علاقے میں رہنے والا آدمی ہوں، لہٰذا آپ مجھے کسی ایسی رات کا حکم دیجیے جس کے لیے میں (مدینہ) آ جایا کروں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان کی تئیسویں رات کو آ جاؤ۔“
امام مالک رحمہ اللہ نے اسے ابوالنضر سے اسی طرح مرسل روایت کیا ہے؛ اور دو دوسری سندوں سے عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے، انہوں نے اپنے والد سے متصل (موصول) روایت کیا گیا ہے، اور ان میں سے ایک میں ہے کہ انہوں نے آپ ﷺ سے شبِ قدر کے بارے میں پوچھا، تو (آپ ﷺ نے) فرمایا: ”آج کی رات کون سی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”بائیسویں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہی وہ رات ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے رجوع فرمایا اور فرمایا: ”یا اس کے بعد والی“ یعنی تئیسویں۔ اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ﷺ نے اس بارے میں قطعی بات نہیں فرمائی۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن انیس جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک غیر آباد جگہ پر میرا گھر ہے میں اسی میں رہتا ہوں اور بحمداللہ وہیں نماز پڑھتا ہوں، آپ مجھے کوئی ایسی رات بتا دیجئیے کہ میں اس میں اس مسجد میں آیا کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تیئسویں شب کو آیا کرو۔" محمد بن ابراہیم کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے پوچھا: تمہارے والد کیسے کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: جب عصر پڑھنی ہوتی تو مسجد میں داخل ہوئے پھر کسی کام سے باہر نہیں نکلتے یہاں تک کہ فجر پڑھ لیتے، پھر جب فجر پڑھ لیتے تو اپنی سواری مسجد کے دروازے پر پاتے اور اس پر بیٹھ کر اپنے بادیہ کو واپس آ جاتے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1380]
➋ خیال رہے کہ اوقات فضیلت بھی شریعت نے بیان کردیئے ہیں۔ یہ قیاسی مسئلہ نہیں ہے کہ جیسے کہ آجکل لوگوں نے میلاد ا لنبی ﷺ اور معراج کی رات اور دن کو اپنی طرف سے خاص فضیلت کا حامل تصور کرلیا ہے۔
عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں بنی سلمہ کی مجلس میں تھا، اور ان میں سب سے چھوٹا تھا، لوگوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے لیے شب قدر کے بارے میں کون پوچھے گا؟ یہ رمضان کی اکیسویں صبح کی بات ہے، تو میں نکلا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب پڑھی، پھر آپ کے گھر کے دروازے پر کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور فرمایا: " اندر آ جاؤ "، میں اندر داخل ہو گیا، آپ کا شام کا کھانا آیا تو آپ نے مجھے دیکھا کہ میں کھانا تھوڑا ہونے کی وجہ سے کم کم کھا رہا ہوں، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو فرمایا: " مجھے میرا جوتا دو "، پھر آپ کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لگتا ہے تمہیں مجھ سے کوئی کام ہے؟ "، میں نے کہا: جی ہاں، مجھے قبیلہ بنی سلمہ کے کچھ لوگوں نے آپ کے پاس بھیجا ہے، وہ شب قدر کے سلسلے میں پوچھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " آج کون سی رات ہے؟ "، میں نے کہا: بائیسویں رات، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہی شب قدر ہے "، پھر لوٹے اور فرمایا: " یا کل کی رات ہو گی " آپ کی مراد تیئسویں رات تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1379]
➋ استاد۔ معلم ومربی سے مسائل دریافت کرنے کا ادب۔