شعب الایمان — حدیث نمبر 3396
باب: فصل: لیلۃ القدر۔
فصل في ليلة القدر
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرَوَيْهِ الصَّفَّارُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ - حَ .
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ أَبُو طَالِبٍ الطَّائِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مَازِنٍ الرَّاسِبِيُّ ، قَالَ : قَامَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : يَا مُسَوِّدَ وَجْهِ الْمُؤْمِنِينَ! فَقَالَ الْحَسَنُ : لَا تُؤَنِّبْنِي - رَحِمَكَ اللَّهُ! فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى بَنِي أُمَيَّةَ يَخْطُبُونَ عَلَى مِنْبَرِهِ رَجُلًا فَرَجُلًا فَسَاءَهُ ذَلِكَ فَنَزَلَتْ : ( إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ) نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ ؛ وَنَزَلَتْ : ( إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ ) .
يَمْلِكُهُ بَنُو أُمَيَّةَ فَحَسَبْنَا فَإِذَا هُوَ لَا يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ .یوسف بن مازن راسبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس کھڑا ہوا اور کہا: ”اے مومنوں کے چہرے سیاہ کرنے والے!“ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تم پر رحم کرے! مجھے ملامت نہ کرو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے بنو امیہ کو دیکھا کہ وہ آپ ﷺ کے منبر پر ایک کے بعد ایک خطبہ دے رہے ہیں، تو یہ بات آپ ﷺ کو ناگوار گزری، اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ (کوثر جنت کی ایک نہر ہے)؛ اور یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾۔“
(یعنی) بنو امیہ اس کے مالک رہیں گے، تو ہم نے حساب لگایا تو وہ (مدت) نہ بڑھتی ہے اور نہ کم ہوتی ہے۔
• يوسف بن مازن الراسبي- من أهل البصرة، يروي المقاطيع. قاله ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٦٣٤). وقال ابن حجر في "تهذيب التهذيب" (١١/ ٤١٣) في ترجمة يوسف بن سعد الجمحي: ويقال: يوسف بن مازن، وقيل: هما اثنان. وقد فرق بينهما البخاري وابن أبي حاتم.
تشریح، فوائد و مسائل
یوسف بن سعد کہتے ہیں کہ ایک شخص حسن بن علی رضی الله عنہما کے پاس ان کے معاویہ رضی الله عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لینے کے بعد گیا اور کہا: آپ نے تو مسلمانوں کے چہروں پر کالک مل دی، (راوی کو شک ہے «سودت» کہا یا «يا مسود وجوه المؤمنين» (مسلمانوں کے چہروں پر کالک مل دینے والا) کہا، انہوں نے کہا تو مجھ پر الزام نہ رکھ، اللہ تم پر رحم فرمائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی امیہ اپنے منبر پر دکھائے گئے تو آپ کو یہ چیز بری لگی، اس پر آیت «إنا أعطيناك الكوثر» " اے محمد! ہم نے آپ کو کوثر دی "، نازل ہوئی۔ کوثر جنت کی ایک نہر ہے اور سورۃ القدر کی آیات۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3350]
وضاحت:
1؎:
اے محمدﷺ! ہم نے آپ کو کوثر دی۔
2؎: ہم نے قرآن کو شب قدر میں اتارا، اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
3؎: سند میں اضطراب اورمجہول راوی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے متن میں سخت نکارت ہے، کہاں آیت کا نزول شب قدر کی فضیلت کے بیان کے لیے ہونا، اور کہاں بنوامیہ کی حدث خلافت؟ یہ سب بے تکی باتیں ہیں، نیز کہاں ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ کی شان نزول، اور کہاں بنوامیہ کی چھوٹی خلافت۔
نوٹ:
(سند میں اضطراب ہے، اور متن منکر ہے، جیسا کہ مؤلف نے بیان کر دیا ہے)