شعب الایمان — حدیث نمبر 3381
باب: روزہ دار اپنے روزے کو شور و شغب، گالی گلوچ اور نامناسب باتوں سے پاک رکھے۔
الصائم ينزه صيامه عن اللغط والمشاتمة وما لا يليق به
حدیث نمبر: 3381
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ - أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْمَعْ مِنْهُ ، أَخْبَرَنِي عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ - عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ فِي غَيْرِ رُخْصَةٍ رَخَّصَهَا اللَّهُ لَمْ يَقْضِهِ عَنْهُ صِيَامُ الدَّهْرِ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے رمضان کا ایک روزہ بھی ایسی صورت میں چھوڑ دیا جس میں اللہ تعالیٰ نے رخصت نہیں دی تھی تو عمر بھر کے روزے بھی اس ایک روزے کی قضا نہیں بن سکتے۔“
(راوی حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں:) ”میں نے ابو المطوس سے خود نہیں سنا، مجھے عمارہ بن عمیر رحمہ اللہ نے ابو المطوس کے واسطے سے ان کے والد سے خبر دی۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو المطوس هو يزيد، وقيل: عبد اللّه، ابن المطوس- لين الحديث. من السادسة (٤).
• وأبوه المطوس، ويقال: أبو المطوس. مجهول. من الرابعة (٤).
• أبو المطوس هو يزيد، وقيل: عبد اللّه، ابن المطوس- لين الحديث. من السادسة (٤).
• وأبوه المطوس، ويقال: أبو المطوس. مجهول. من الرابعة (٤).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 723 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جان بوجھ کر رمضان کے روزے چھوڑ دینے کے حکم کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے بغیر کسی شرعی رخصت اور بغیر کسی بیماری کے رمضان کا کوئی روزہ نہیں رکھا تو پورے سال کا روزہ بھی اس کو پورا نہیں کر پائے گا چاہے وہ پورے سال روزے سے رہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 723]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوالمطوس لین الحدیث ہیں اوران کے والد مجہول)
نوٹ:
(سند میں ابوالمطوس لین الحدیث ہیں اوران کے والد مجہول)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 723 سے ماخوذ ہے۔