شعب الایمان — حدیث نمبر 3372
باب: روزہ دار اپنے روزے کو شور و شغب، گالی گلوچ اور نامناسب باتوں سے پاک رکھے۔
الصائم ينزه صيامه عن اللغط والمشاتمة وما لا يليق به
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مِجْشَرٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ : أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ إِذَا حَضَرَ رَمَضَانُ ثُمَّ يَقُولُ : هَذَا الشَّهْرُ الْمُبَارَكُ الَّذِي فَرَضَ اللَّهُ صِيَامَهُ ، وَلَمْ يَفْرِضْ قِيَامَهُ ، لِيَحْذَرَ الرَّجُلُ أَنْ يَقُولَ : أَصُومُ إِذَا صَامَ فُلَانٌ ، وَأُفْطِرُ إِذَا أَفْطَرَ فُلَانٌ . أَلَا إِنَّ الصِّيَامَ لَيْسَ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ ، وَلَكِنْ مِنَ الْكَذِبِ وَالْبَاطِلِ وَاللَّغْوِ ، أَلَا لَا تُقَدِّمُوا الشَّهْرَ ، إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ . قَالَ : كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ .امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب رمضان آتا تو خطبہ دیتے، پھر فرماتے: ”یہ بابرکت مہینہ ہے جس کے روزے اللہ نے فرض کیے ہیں اور اس کا قیام (تراویح) فرض نہیں کیا۔ آدمی کو چاہیے کہ اس بات سے بچے کہ یوں کہے: جب فلاں روزہ رکھے گا تو میں بھی رکھوں گا اور جب فلاں افطار کرے گا تو میں بھی افطار کروں گا۔ خبردار! روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں، بلکہ جھوٹ، باطل اور لغو باتوں سے بچنے کا بھی نام ہے۔ خبردار! مہینے سے پہلے روزہ نہ رکھنا شروع کر دو۔ جب چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھ لو تو افطار کرو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو گنتی پوری کرو۔“ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ یہ بات نمازِ فجر اور نمازِ عصر کے بعد فرمایا کرتے تھے۔