شعب الایمان — حدیث نمبر 3350
باب: ماہِ رمضان کے فضائل۔
فضائل شهر رمضان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَارِئُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ التَّبُوذَكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى صَاحِبُ الطَّعَامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : لَمَّا بَنَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ جَعَلَ لَهُ ثَلَاثَ عَتَبَاتٍ ، فَلَمَّا صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَتَبَةَ الْأُولَى ، قَالَ : "آمِينَ " ثُمَّ صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ : "آمِينَ " حَتَّى إِذَا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّالِثَةَ قَالَ : "آمِينَ " فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! رَأَيْنَاكَ تَقُولُ : آمِينَ آمِينَ آمِينَ ، وَلَا نَرَى أَحَدًا ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ صَعِدَ قَبْلِي الْعَتَبَةَ الْأُولَى ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ . فَقُلْتُ : لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ، فَقَالَ : مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ! قُلْ آمِينَ ، فَقُلْتُ : آمِينَ ، فَلَمَّا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّانِيَةَ قَالَ : يَا مُحَمَّدُ! قُلْتُ : لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ، قَالَ : مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَصَامَ نَهَارَهُ ، وَقَامَ لَيْلَهُ ثُمَّ مَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَدَخَلَ النَّارَ ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ قُلْ آمِينَ ، قُلْتُ : أَمِينَ ، فَلَمَّا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّالِثَةَ قَالَ : يَا مُحَمَّدُ! قُلْتُ : لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ قَالَ : مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَمَاتَ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَدَخَلَ النَّارَ . فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ قُلْ : آمِينَ فَقُلْتُ آمِينَ " .
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : أَبُو يَحْيَى صَاحِبُ الطَّعَامِ ، اسْمُهُ : مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَبْدِيُّ سَمَّاهُ وَنَسَبَهُ أَبُو عَتَّابٍ سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْهُ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے منبر بنوایا تو اس کے تین زینے رکھے۔ جب رسول اللہ ﷺ پہلے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، یہاں تک کہ جب تیسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“۔ تو مسلمانوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ ﷺ کو آمین، آمین، آمین کہتے سنا ہے جبکہ ہمیں کوئی (کہنے والا) دکھائی نہیں دیتا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام مجھ سے پہلے پہلے زینے پر چڑھے اور کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک (میں حاضر ہوں، بار بار حاضر ہوں)۔ انہوں نے کہا: جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو (بڑھاپے میں) پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر جب وہ دوسرے زینے پر چڑھے تو کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک۔ انہوں نے کہا: جس نے رمضان کا مہینہ پایا، اس کے دن میں روزے رکھے، اس کی رات میں قیام کیا، پھر وہ مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، میں نے کہا: آمین۔ پھر جب وہ تیسرے زینے پر چڑھے تو کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک۔ انہوں نے کہا: جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، پھر وہ مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“
امام ابو عبداللہ الحاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو یحییٰ صاحب الطعام کا نام محمد بن عیسیٰ العبدی ہے، ابو عتاب سہل بن حماد رحمہ اللہ نے ان سے اپنی روایت میں ان کا نام اور نسب بیان کیا ہے۔“
• عبد الله بن أحمد بن إبراهيم بن كثير العبدي، أبو العباس الدورقي (م ٢٧٦ هـ). إمام محدث. وثقه الدارقطني. وقال ابن أبي حاتم: كتب إلي بجزء من حديثه، وكان صدوقًا. "الجرح والتعديل" (٥/ ٦) "تاريخ بغداد" (٩/ ٣٧١ - ٣٧٢) "الأنساب" (٥/ ٣٩٣) "السير" (١٣/ ١٥٣ - ١٥٤).
• أبو يحيى صاحب الطعام، هو محمد بن عيسى بن كيسان الهلالي، العبدي، البصري. قال البخاري والفلاس: منكر الحديث. وقال أبو زرعة: لا ينبغي أن يحدث عنه. وقال ابن حبان: يروي عن محمد بن المنكدر العجائب وعن "الثقات" الأوابد، لا يجوز الاحتجاج بخبره إذا انفرد. وقال أبو حاتم: ضعيف الحديث. وضعفه الدارقطني أيضًا. راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٣٨) "المجروحين" (٢/ ٢٥٤ - ٢٥٥) "الميزان" (٣/ ٦٧٧). والحديث ذكره السيوطي في "الدر المنثور" (١/ ٤٤٨) ونسبه للمؤلف وحده.