شعب الایمان — حدیث نمبر 3330
باب: ماہِ رمضان کے فضائل۔
فضائل شهر رمضان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أُعْطِيَتْ أُمَّتِي فِي شَهْرِ رَمَضَانَ خَمْسَ خِصَالٍ لَمْ تُعْطَ أُمَّةٌ قَبْلَهُمْ : خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أُطَيِّبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ، وَتَسْتَغْفِرُ لَهُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُفْطِرُوا ، وَيُزَيِّنُ اللَّهُ كُلَّ يَوْمٍ جَنَّتَهُ ، ثُمَّ قَالَ يُوشِكُ عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ أَنْ يُلْقُوا عَنْهُمُ الْمُؤْنَةَ وَالْأَذَى وَيَصِيرُوا إِلَيْكَ ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ الشَّيَاطِينُ فَلَا يَخْلُصُونَ فِيهِ إِلَى مَا يَخْلُصُونَ فِي غَيْرِهِ ، وَيَغْفِرُ لَهُمْ آخِرَ لَيْلَةٍ " قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! هِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ ؟ قَالَ : "لَا ، وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوفَّى أَجْرُهُ إِذَا قَضَى عَمَلَهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کو رمضان کے مہینے میں پانچ خصلتیں عطا کی گئی ہیں جو ان سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئیں: روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے، فرشتے اس کے لیے افطار کرنے تک مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ہر دن اپنی جنت کو آراستہ کرتا ہے، پھر فرماتا ہے: ‘قریب ہے کہ میرے نیک بندے (دنیا کی) مشقت اور تکلیف اپنے اوپر سے اتار پھینکیں اور تیری طرف آ جائیں۔’ اور اس مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ اس میں ان (برائیوں) تک نہیں پہنچ پاتے جن تک دوسرے مہینوں میں پہنچ جاتے ہیں، اور آخری رات میں ان (روزے داروں) کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا وہ لیلۃ القدر ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ عمل کرنے والے کو اس کا پورا اجر اسی وقت دیا جاتا ہے جب وہ اپنا کام پورا کر چکا ہو۔“
• هشام بن أبي هاشم، هو هشام بن زياد، متروك، مر.
• محمد بن محمد بن الأسود الزهري. مستور. من السادسة (٤) وذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٤٠٤).