شعب الایمان — حدیث نمبر 3286
باب: فصل: قرض دینا۔
فصل في القرض
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَفَاضِ الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "دَخَلَ رَجُلٌ الْجَنَّةَ فَرَأَى عَلَى بَابِهَا مَكْتُوبًا الصَّدَقَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَالْقَرْضُ بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ " .
وَرَوَاهُ أَيْضًا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . "انْطَلَقَ بِرَجُلٍ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَى عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ مَكْتُوبًا : الصَّدَقَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَالْقَرْضُ الْوَاحِدُ بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ ؛ لِأَنَّ صَاحِبَ الْقَرْضِ لَا يَأْتِيكَ إِلَّا وَهُوَ مُحْتَاجٌ ، وَإِنَّ الصَّدَقَةَ رُبَّمَا وُضِعَتْ فِي غِنًى " .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک شخص جنت میں داخل ہوا تو اس نے اس کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا: صدقے کا ثواب اس جیسے دس گنا ہے اور قرض کا ثواب اٹھارہ گنا۔“
اور اسے جعفر بن زبیر حنفی نے بھی قاسم سے، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایک شخص کو جنت کے دروازے تک لے جایا گیا، اس نے سر اٹھایا تو جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا: صدقے کا ثواب اس جیسے دس گنا ہے اور ایک قرض کا ثواب اٹھارہ گنا، کیونکہ قرض مانگنے والا تمہارے پاس صرف اسی وقت آتا ہے جب وہ ضرورت مند ہو، جبکہ صدقہ کبھی کبھار کسی مالدار کے ہاتھ میں بھی چلا جاتا ہے۔“
• ابن عياش، إسماعيل الحمصي، روايته عن غير أهل بلده غير مستقيمة.
• عتبة بن حميد الضبي، أبومعاذ، أو أبو معاوية البصري. صدوق له أوهام. من السادسة (د ت ق). قال أبو حاتم: صالح الحديث. وقال أحمد: ضعيف، ليس بالقوي. وذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٢٧٢).