شعب الایمان — حدیث نمبر 3274
باب: فصل: جسے اللہ بغیر سوال کے مال عطا فرمائے۔
فصل فيمن آتاه الله مالا من غير مسألة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، مَوْلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ تَقُولُ : مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَقُولُ : اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي ؟ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ لَا يُمْطِرُ عَلَيْهِ مِنَ السَّمَاءِ دَنَانِيرَ وَدَرَاهِمَ ، وَإِنَّمَا يَرْزُقُ بَعْضَكُمْ مِنْ بَعْضٍ . فَمَنْ أُعْطِيَ شَيْئًا فَلْيَقْبَلْهُ . وَإِنْ كَانَ عَنْهُ غَنِيًّا فَلْيَضَعْهُ فِي ذِي الْحَاجَةِ مِنْ إِخْوَانِهِ . وَإِنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ عَلَى حَاجَتِهِ وَلَا يَرُدُّ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ رِزْقَهُ الَّذِي رَزَقَهُ .عثمان بن حیان رحمہ اللہ، جو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام الدرداء رحمہا اللہ کو فرماتے سنا: ”تم میں سے کسی کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ یوں دعا کرتا ہے: «اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي» (اے اللہ! مجھے رزق عطا فرما)، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر آسمان سے دینار و درہم نہیں برساتا، بلکہ وہ تو تم میں سے بعض کو بعض کے ذریعے سے رزق دیتا ہے۔ لہٰذا جسے کوئی چیز دی جائے وہ اسے قبول کر لے، اور اگر وہ اس سے بے نیاز ہو تو اسے اپنے ضرورت مند بھائیوں کو دے دے، اور اگر وہ خود محتاج ہو تو اسے اپنی ضرورت میں کام لائے، اور اللہ عزوجل کا دیا ہوا رزق اس کی طرف واپس نہ لوٹائے۔“
• ابن جابر هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، مر.