حدیث نمبر: 3261
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ : "أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلَةً ؟ " قَالُوا : بَلَى . يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : "رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعَنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يُقْتَلُ ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ ؟ امْرِؤٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ ، وَيَعْتَزِلُ شُرُورَ النَّاسِ ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ مَنْزِلَةً ؟ الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي " .
لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ عَبْدَانَ ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ . قَالَ الْبُخَارِيُّ تَابَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَأَسَدُ بْنُ مُوسَى .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : وَكَذَلِكَ رَوَاهُ بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں لوگوں میں سب سے بہتر مرتبے والے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے رہے یہاں تک کہ فوت ہو جائے یا شہید کر دیا جائے۔ کیا میں تمہیں اس کے بعد والے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جو کسی گھاٹی میں الگ تھلگ رہ کر نماز قائم کرتا ہے، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں کے شر سے کنارہ کش رہتا ہے۔ کیا میں تمہیں بدترین مرتبے والے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ نہ دے۔“
یہ ابن عبدان کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور اسی طرح عاصم بن علی نے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے اور انہوں نے (نام یوں) کہا: اسماعیل بن عبدالرحمٰن بن ابی ذؤیب۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عثمان بن عمر اور اسد بن موسیٰ نے اس کی متابعت کی ہے۔“
شیخ احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اسی طرح بکیر بن عبداللہ بن اشج نے اپنے والد سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3261
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3539
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 2570) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن النسائي 2570) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: وجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: وجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 174) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1652، والنسائي فى (سننه) برقم: 2569، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2395، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2425، 8429، 8481، والطبراني فى (الكبير) برقم: 10767، 10768، 12924، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5539»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1652 | سنن نسائي: 2570
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن خالد بن عبد الله بن قارظ، الكناني المدني. حليف بني زهرة. صدوق. من الثالثة (د س ق).
• إسماعيل بن عبد الرحمن بن ذؤيب، وقيل ابن أبي ذؤيب الأسدي. ثقة. من الثالثة (س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2570 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´اس شخص کا بیان جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ نہ دے۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تمہیں لوگوں میں مرتبہ کے اعتبار سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: " وہ شخص ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کا سر تھامے رہے یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، یا وہ قتل کر دیا جائے، اور میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتاؤں جو مرتبہ میں اس سے قریب تر ہے۔‏‏‏‏" ہم نے عرض کیا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2570]
اردو حاشہ: (1) "گھوڑا لیے پھرتا ہے۔" یعنی جہاد کرتا ہے۔ جہاد فی سبیل اللہ مطلقاً اعلیٰ عمل ہے۔ اور پہاڑ کی گھاٹی میں علیحدہ رہنا صرف اس وقت افضل ہے جب دین کی حفاظت مقصود ہو اور لوگوں میں رہ کر دین پر قائم رہنا انتہائی مشکل ہو جائے، ورنہ لوگوں میں رہنا اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنا ہی افضل ہے۔ رہبانیت کی اجازت نہیں۔
(2) "لوگوں کے شر سے۔" یعنی اپنے دین کو محفوظ کر لیتا ہے، یا یہ مطلب ہے کہ لوگوں کو تکلیف نہیں پہنچاتا۔ اپنے شر سے لوگوں کو محفوظ رکھنا بھی بڑی فضیلت ہے۔
(3) [اَلَّذِیْ یَسْأَلُ بِاللّٰہِ] کویُسْأَلُ (مجہول) بھی پڑھا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہوگا: جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے لیکن وہ نہ دے۔ پہلے مفہوم میں دو قباحتیں جمع ہوجاتی ہیں: لوگوں سے مانگنا بھی اور خود نہ دینا بھی، جبکہ دوسرے مفہوم میں صرف ایک قباحت ہے۔ الفاظ حدیث دونوں مفہوم کے متحمل ہیں۔ واللہ أعلم
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2570 سے ماخوذ ہے۔