شعب الایمان — حدیث نمبر 3251
باب: فصل: سوال کرنے سے بچنا۔
فصل في الاستعفاف عن المسألة
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ " .
قَالَ الْقَاضِي : هَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ - وَقَدْ خَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ - رَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : هَكَذَا وَجَدْتُهُ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَالْحَدِيثُ عِنْدَنَا عَنِ الْأَعْمَشِ وَغَيْرِهِ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں سے بے نیاز ہو جاؤ، خواہ مسواک کے ایک ریشے ہی کے ذریعے سے ہو۔“
قاضی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن مسلم رحمہ اللہ نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے، حالانکہ کئی راویوں نے ان کی مخالفت کی ہے؛ انہوں نے اسے اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے حکم رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“
شیخ احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے اسے ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے اسی طرح پایا ہے، جبکہ ہمارے نزدیک یہ حدیث اعمش رحمہ اللہ وغیرہ سے، وہ حکم رحمہ اللہ سے، وہ میمون بن ابی شبیب رحمہ اللہ سے، وہ نبی ﷺ سے مرسلاً مروی ہے۔“
• عبد العزيز بن مسلم القسملي، ثقة عابد ربما وهم. وقد تقدم. ولعله وهم في إسناد هذا الحديث كما سيشير إليه المؤلف.