شعب الایمان — حدیث نمبر 3247
باب: فصل: سوال کرنے سے بچنا۔
فصل في الاستعفاف عن المسألة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَسْتَعْمِلُ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ عَلَى الصَّدَقَةِ ، وَكَانَ إِذَا قَدِمَ أَنَاخَ عَلَى بَابِهِ ، فَدَفَعَ إِلَيْهِمْ حَتَّى آخِرَ مَا يُدْفَعُ إِلَيْهِمُ السَّوْطَ ، فَيَقُولُ : هُوَ مِنْ مَالِكُمْ . قَالَ : فَقَدِمَ مَرَّةً ، فَدَفَعَ إِلَيْهِ كُلَّ شَيْءٍ ، فَرَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ ، فَنَامَ فَإِذَا حَيَّةٌ تَأْخُذُ بِعُنُقِهِ ، فَاسْتَيْقَظَ ، فَقَالَ : يَا فُلَانَةُ! هَلْ بَقِيَ شَيْءٌ ؟ . قَالَتْ : لَا ، قَالَ : فَمَا شَأْنُ حَيَّةٍ تَأْخُذُ بِعُنُقِي ؟ انْظُرِي . فَقَالَتْ : بَلَى ، قَدْ بَقِيَ عِقَالٌ مُوكَى بِهِ جِرَابٌ ، قَالَ : فَرَدَّهُ إِلَيْهِمْ .سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں (امام محمد بن علی باقر رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ مروان بن حکم انہیں صدقات (کی وصولی) پر عامل مقرر کیا کرتا تھا۔ جب وہ (صدقات وصول کر کے) واپس آتے تو اس (مروان) کے دروازے پر اونٹ بٹھاتے اور سب کچھ ان (حق داروں) کے حوالے کر دیتے، یہاں تک کہ آخر میں چابک بھی دے دیتے اور کہتے: ”یہ بھی تمہارے مال میں سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ وہ واپس آئے اور ہر چیز انہیں دے دی، پھر اپنے گھر لوٹ کر سو گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک سانپ ان کی گردن پکڑے ہوئے ہے۔ وہ بیدار ہوئے اور (اپنی بیوی سے) کہا: ”اے فلانی! کیا کوئی چیز باقی رہ گئی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے کہا: ”تو پھر یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک سانپ میری گردن پکڑے ہوئے ہے؟ ذرا دیکھو تو۔“ تب اس نے کہا: ”ہاں، ایک رسی (اونٹ باندھنے کی) رہ گئی ہے جس سے تھیلے کا منہ باندھا گیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے اسے بھی ان (حق داروں) کو واپس کر دیا۔