حدیث نمبر: 3244
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ يَتَقَبَّلُ لِي بِوَاحِدَةٍ تُقُبِّلَتْ لَهُ بِالْجَنَّةِ " قَالَ ثَوْبَانُ : أَنَا ، يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ : "لَا تَسْأَلِ النَّاسَ شَيْئًا " قَالَ فَرُبَّمَا كَانَ يَسْقُطُ سَوْطُهُ وَهُوَ عَلَى الْبَعِيرِ فَلَا يَقُولُ لِأَحَدٍ نَاوِلْنِيهِ حَتَّى يَنْزِلَ فَيَأْخُذُهُ .
ترجمہ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص میرے لیے ایک بات کی ذمہ داری لے، اس کے لیے جنت کی ذمہ داری لی جائے گی۔“ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں (ذمہ لیتا ہوں)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرنا۔“ (راوی) کہتے ہیں: پھر بسا اوقات ایسا ہوتا کہ وہ اونٹ پر سوار ہوتے اور ان کا کوڑا گر جاتا تو وہ کسی سے یہ نہ کہتے کہ مجھے پکڑا دو، یہاں تک کہ خود اتر کر اسے اٹھاتے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3244
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3520
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 1837) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: (سنن ابن ماجه 1837) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 165) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) 1/ 29، 5/ 96، وأبو داود فى (سننه) 2/ 294 رقم 1642، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 957 رقم 2867، 1/ 588 رقم 1837، وابن حبان فى (صحيحه) 5/ 164 رقم 3376، وابن الجعد فى (مسنده) 2/ 993 رقم 2873، والبغوي فى (شرح السنة) 6/ 118 رقم 1621، والطيالسي فى (مسنده) ص 133، وأحمد فى (مسنده) 5/ 277، 5/ 281، 5/ 279، 281، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 4/ 197، والطبراني فى (الكبير) 2/ 98 رقم 1435»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 2591 | سنن ابي داود: 1643 | سنن ابن ماجه: 1837 | رياض الصالحين: 534 | شعب الإيمان: 3245
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن قيس المدني القاص. ثقة. من السادسة. وحديثه عن الصحابة مرسل (م ت س ق).
• عبد الرحمن بن يزيد بن معاويهَ بن أبي سفيان. صدوق. من الثالثة. أرسل حديثًا (س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2591 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´لوگوں سے کچھ نہ مانگنے والے کی فضیلت کا بیان۔`
ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص مجھے ایک بات کی ضمانت دے تو اس کے لیے جنت ہے " (یحییٰ کہتے ہیں: یہاں ایک لفظ تھا جس کا مفہوم یہ ہے کہ) " وہ لوگوں سے کچھ نہ مانگے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2591]
اردو حاشہ: جنت کا وعدہ معمولی بات نہیں مگر کسی سے کچھ نہ مانگنے کی پابندی بھی بہت مشکل امر ہے۔ اس کے لیے جس حوصلے اور ضبط و توکل کی ضرورت ہے وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ خال خال ہی لوگ ایسے مل سکتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2591 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1643 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´بھیک مانگنے کی کراہت کا بیان۔`
ثوبان رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کون ہے جو مجھے اس بات کی ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرے گا اور میں اسے جنت کی ضمانت دوں؟ "، ثوبان نے کہا: میں (ضمانت دیتا ہوں)، چنانچہ وہ کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1643]
1643. اردو حاشیہ: لوگوں سے نہ مانگنا اپنے وسیع تر معنی میں غیر اللہ نہ مانگنے کو بھی شامل ہے۔جو عین توحید ہے۔اور داخلہ جنت کی ضمانت بھی ادھر ہمارا معاشرہ ہے کہ غیر اللہ سے مانگنے کےلئے جگہ جگہ شرک کے دربار لگے ہیں۔جہاں سادہ لوح لوگوں کی پونجی دائو پر لگتی ہے۔العیاذ باللہ۔ او ر پیشہ ور سوالیوں کو اپنے عمل کی بُرائی اور انجام بد کی خبر ہی نہیں۔ (لاحول ولا قوۃ الا باللہ ]
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1643 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1837 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´سوال کرنا اور مانگنا مکروہ اور ناپسندیدہ کام ہے۔`
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کون میری ایک بات قبول کرتا ہے؟ اور میں اس کے لیے جنت کا ذمہ لیتا ہوں "، میں نے عرض کیا: میں قبول کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " لوگوں سے کوئی چیز مت مانگو "، چنانچہ ثوبان رضی اللہ عنہ جب سواری پر ہوتے اور ان کا کوڑا نیچے گر جاتا تو کسی سے یوں نہ کہتے کہ میرا کوڑا اٹھا دو، بلکہ خود اتر کر اٹھاتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1837]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
استغناء دخول جنت کا باعث ہے۔
جو کام انسان خود کرسکتا ہو اس کے لیے کسی کی مدد نہ لینا افضل ہے۔
صحابہ کرام ؓ ارشاد نبوی پر زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک عمل پیرا رہتے تھے۔
اس حدیث سے حضرت ثوبان کی عظمت اور شان کا اظہار ہوتا ہے کہ انہیں رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے جنت کا وعدہ حاصل ہوا۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1837 سے ماخوذ ہے۔