شعب الایمان — حدیث نمبر 3235
باب: فصل: سوال کرنے سے بچنا۔
فصل في الاستعفاف عن المسألة
حدیث نمبر: 3235
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "إِنَّمَا الْمَسَائِلُ كُدُوحٌ يَكْدَحُ بِهَا الرَّجُلُ وَجْهَهُ ، فَمَنْ شَاءَ أَبْقَى عَلَى وَجْهِهِ ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ إِلَّا أَنْ يَسْأَلَ الرَّجُلُ ذَا سُلْطَانٍ ، أَوْ فِي أَمْرٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا " .
قَالَ فَحَدَّثْتُ بِهِ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَ : أَنَا ذُو سُلْطَانٍ فَسَلْنِي .ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”سوالات تو بس خراشیں ہیں جن سے آدمی اپنے چہرے کو نوچتا ہے، لہٰذا جو چاہے اپنے چہرے کو بچائے رکھے اور جو چاہے (یہ آبرو) چھوڑ دے، سوائے اس کے کہ آدمی کسی صاحبِ اقتدار سے مانگے، یا کسی ایسے معاملے میں مانگے جس سے اسے کوئی چارہ نہ ہو۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث حجاج کو سنائی تو اس نے کہا: ”میں صاحبِ اقتدار ہوں، لہٰذا مجھ سے مانگو۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• زيد بن عقبة الفزاري، الكوفي. ثقة. من الثالثة (د ت س).
• زيد بن عقبة الفزاري، الكوفي. ثقة. من الثالثة (د ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2600 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´آدمی کا حاکم سے مانگنے کا بیان۔`
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مانگنا خراش (زخم کی ہلکی لکیر) ہے جسے آدمی اپنے چہرے پر لگاتا ہے، تو جو چاہے اپنے چہرے پر (مانگ کر) خراش لگائے، اور جو چاہے نہ لگائے، مگر یہ کہ آدمی حاکم سے مانگے، یا کوئی ایسی چیز مانگے جس سے چارہ نہ ہو۔" [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2600]

اردو حاشہ: (1) ’’نوچتا ہے۔‘‘ یعنی دنیا میں ذلت ہے اور آخرت میں تو واقعتا چہرہ نوچا ہوا ہوگا۔
(2) "اپنا چہرہ نوچے۔" یہ اجازت نہیں بلکہ ڈانٹ ہے، جیسے قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے: {فَمَنْ شَآئَ فَلْیُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآئَ فَلْیَکْفُرْ} (الکھف: 29) "چنانچہ جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے۔‘‘ روایت نمبر 2599 میں بھی ڈانٹ ہی ہے کہ تم چاہو تو تمھیں زکاۃ دے دیتا ہوں ورنہ تم مستحق نہیں۔ اگرچہ یہاں کہا جا سکتا ہے کہ ان کی وقتی فقیری کے پیش نظر انھیں دیا جا سکتا تھا کیونکہ کمائی تو وہ بعد میں ہی کر سکتے ہیں۔
(3) "صاحب اقتدار سے مانگے۔" کیونکہ اس کے پاس مال اپنا ذاتی نہیں بلکہ عوام الناس کا ہے اور اس میں ہر شخص کا حق ہو سکتا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو ان کی بنیادی ضروریات فراہم کرے۔
(4) "جس کے بغیر چارہ نہ ہو۔" مثلاً: بھوکا آدمی خوراک مانگ سکتا ہے اور مریض علاج کے لیے تعاون لے سکتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2600 سے ماخوذ ہے۔