شعب الایمان — حدیث نمبر 3233
باب: فصل: سوال کرنے سے بچنا۔
فصل في الاستعفاف عن المسألة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَسْأَلُ النَّاسَ حَتَّى يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ " .
وَقَالَ : "إِنَّ الشَّمْسَ تَدْنُو حَتَّى يَبْلُغَ الْعَرَقُ نِصْفَ الْأُذُنِ ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ اسْتَغَاثُوا بِآدَمَ فَيَقُولُ : لَسْتُ صَاحِبَكُمْ يَعْنِي ثُمَّ بِمُوسَى ثُمَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنِ ابْنِ بُكَيْرٍ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی لوگوں سے مانگتا ہی رہتا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہ ہوگا۔“
اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”سورج قریب آ جائے گا، یہاں تک کہ پسینہ آدھے کانوں تک پہنچ جائے گا۔ لوگ اسی حال میں ہوں گے کہ آدم سے فریاد کریں گے تو وہ فرمائیں گے: ’میں تمہارا کام کرنے والا نہیں ہوں۔‘ یعنی پھر موسیٰ کے پاس، پھر محمد ﷺ کے پاس (فریاد لے کر جائیں گے)۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں ابن بکیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• حمزة بن عبد الله بن عمر بن الخطاب، المدني، شقيق سالم بن عبد اللّه. ثقة. من الثالثة (ع).