شعب الایمان — حدیث نمبر 3209
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ : أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ وَعِكْرِمَةَ بْنَ أَبِي جَهْلٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ ارْتَئَوْا يَوْمَ الْيَرْمُوكِ فَدَعَا الْحَارِثُ بِمَاءٍ يَشْرَبُهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ عِكْرِمَةُ فَقَالَ الْحَارِثُ : ادْفَعُوهُ إِلَى عِكْرِمَةَ ، فَنَظَرَ عَيَّاشُ بْنُ رَبِيعَةَ ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ : ادْفَعُوهُ إِلَى عَيَّاشٍ فَمَا وَصَلَ إِلَى عَيَّاشٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ حَتَّى مَاتُوا وَمَا ذَاقُوهُ .حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یرموک کے دن سیدنا حارث بن ہشام، سیدنا عکرمہ بن ابی جہل اور سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہم زخموں سے چور پڑے تھے۔ سیدنا حارث رضی اللہ عنہ نے پینے کے لیے پانی مانگا، تو سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف دیکھا۔ اس پر سیدنا حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اسے عکرمہ کو دے دو۔“ پھر سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ نے (پانی کی طرف) دیکھا تو سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اسے عیاش کو دے دو۔“ چنانچہ وہ پانی عیاش تک پہنچا نہ ان میں سے کسی ایک تک، یہاں تک کہ سب فوت ہو گئے اور کسی نے اسے چکھا تک نہیں۔
• أبو الحسن العمري، شيخ الحاكم، لم أعرفه.
• أبو يونس القشيري هو حاتم بن أبي صغيرة، ثقة، مر.