شعب الایمان — حدیث نمبر 3191
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
حدیث نمبر: 3191
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ : أَنَّ مِسْكِينًا اسْتَطْعَمَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيْهَا عِنَبٌ فَقَالَتْ لِإِنْسَانٍ : خُذْ حَبَّةً فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ ، فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَيَتَعَجَّبُ ، فَقَالَتْ : أَتَعْجَبُ كَمْ تَرَى فِي هَذِهِ الْحِبَّةِ مِنْ مَثَاقِيلِ ذَرَّةٍ .ترجمہ
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ بات پہنچی ہے کہ ایک مسکین نے نبی ﷺ کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کھانا مانگا، اور ان کے سامنے انگور رکھے ہوئے تھے، تو انہوں نے ایک شخص سے فرمایا: ”ایک دانہ لو اور اسے دے دو۔“ وہ اس دانے کی طرف دیکھنے لگا اور تعجب کرنے لگا، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تعجب کرتے ہو؟ تم نہیں جانتے کہ اس ایک دانے میں کتنے ذرّوں کے برابر وزن ہیں۔“