شعب الایمان — حدیث نمبر 3184
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : كُنَّا نَتَحَامَلُ عَلَى ظُهُورِنَا فَيَجِيءُ الرَّجُلُ بِالشَّيْءِ فَيَتَصَدَّقُ بِهِ ، فَجَاءَ رَجُلٌ بِنِصْفِ صَاعٍ ، وَجَاءَ إِنْسَانٌ بِشَيْءٍ كَثِيرٍ ، فَقَالُوا : إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ صَدَقَةِ هَذَا ، وَقَالُوا : هَذَا مُرَاءٍ فَنَزَلَتْ : ( وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ ) الْآيَةُ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ .سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم اپنی پیٹھوں پر بوجھ اٹھا کر مزدوری کرتے تھے، پھر آدمی کچھ (اجرت) لاتا اور اسے صدقہ کر دیتا۔ چنانچہ ایک شخص آدھا صاع لے کر آیا اور ایک اور شخص بہت سا مال لے کر آیا، تو لوگوں نے کہا: ”اللہ تعالیٰ اس کے صدقے سے بے نیاز ہے“ اور (دوسرے کے بارے میں) کہا: ”یہ ریاکار ہے۔“ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ﴾ (اور وہ لوگ جو اپنی محنت و مشقت کی کمائی کے سوا کچھ نہیں پاتے) الآیۃ۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں محمد بن بشار رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• سعيد بن الربيع العامري، الحرشي (بفتح المهملة والراء بعدها معجمة) أبو زيد الهروي، البصري (م ٢١١ هـ). ثقة. من صغار التاسعة. وهو أقدم شيخ للبخاري وفاة (خ م ت س).