شعب الایمان — حدیث نمبر 3177
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، وَصَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ الْحَافِظُ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً ، وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا فَمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ " فَأَبَى وَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ ، فَقَالَ : بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي ، قَالَ : فَفَعَلَ ، قَالَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي ، فَاجْعَلْهَا لَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "كَمْ مِنْ عِذْقِ رَدَاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ " مِرَارًا . فَأَتَى امْرَأَتَهُ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ ، فَإِنِّي بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ . فَقَالَتْ : قَدْ رَبِحْتَ الْبَيْعَ ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص کی ایک کھجور (کا درخت) ہے اور میں اس کے ذریعے سے اپنے باغ کو درست (مکمل) کرتا ہوں، آپ اسے حکم فرمائیں کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اس سے اپنے باغ کو درست کر لوں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے اس (مالک) سے فرمایا: ”جنت کی ایک کھجور کے بدلے اسے یہ دے دو۔“ اس نے انکار کر دیا۔ پھر سیدنا ابوالدحداح رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے اور کہا: ”اپنی کھجور مجھے میرے باغ کے بدلے بیچ دو۔“ اس نے ایسا ہی کر دیا۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے وہ کھجور اپنے باغ کے بدلے خرید لی ہے، آپ اسے اس (پہلے سوال کرنے والے) کے لیے کر دیجیے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے کئی بار فرمایا: ”ابوالدحداح کے لیے جنت میں کھجوروں کے کتنے ہی لدے ہوئے خوشے ہیں!“ پھر وہ اپنی بیوی کے پاس آئے اور کہا: ”اے ام الدحداح! باغ سے نکل آؤ، کیونکہ میں نے اسے جنت کی ایک کھجور کے بدلے بیچ دیا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”تم نے نفع بخش سودا کیا“، یا اسی طرح کا کوئی کلمہ کہا۔