حدیث نمبر: 3175
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْبَانَ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلَامٍ السَّوَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَبْعَةٌ يَجْرِي لِلْعَبْدِ أَجْرُهُنَّ وَهُوَ فِي قَبْرِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ : مَنْ عَلَّمَ عِلْمًا ، أَوْ كَرَى نَهَرًا ، أَوْ حَفَرَ بِئْرًا ، أَوْ غَرَسَ نَخْلًا ، أَوْ بَنَى مَسْجِدًا ، أَوْ وَرَّثَ مُصْحَفًا ، أَوْ تَرَكَ وَلَدًا يَسْتَغْفِرُ لَهُ بَعْدَ مَوْتِهِ " .
مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ضَعِيفٌ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ تَقَدَّمَهُ مَا يَشْهَدُ لِبَعْضِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
وَهُمَا لَا يُخَالِفَانِ الْحَدِيثَ الصَّحِيحَ فَقَدْ قَالَ فِيهِ : "إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ " وَهِيَ تَجْمَعُ مَا وَرَدَا بِهِ مِنَ الزِّيَادَةِ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَمِنْهَا : أَنْ يَتَصَدَّقَ بِأَحَبِّ أَمْوَالِهِ إِلَيْهِ ، وَأَنْفَسِهَا عِنْدَهُ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سات چیزیں ایسی ہیں کہ بندے کو ان کا اجر اس کی موت کے بعد قبر میں بھی ملتا رہتا ہے: جس نے علم سکھایا، یا نہر کھدوائی، یا کنواں کھودا، یا کھجور کا درخت لگایا، یا مسجد بنائی، یا مصحف (قرآن مجید) وراثت میں چھوڑا، یا ایسی اولاد چھوڑی جو اس کی وفات کے بعد اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتی رہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) محمد بن عبیداللہ عرزمی ضعیف ہے، البتہ اس سے پہلے (گزشتہ روایات میں) ایسی روایت گزر چکی ہے جو اس کے بعض حصے کی شاہد ہے، واللہ اعلم۔
اور یہ دونوں (روایتیں) صحیح حدیث کے مخالف نہیں، کیونکہ اس میں فرمایا گیا ہے: ”سوائے صدقۂ جاریہ کے“، اور یہ (صدقۂ جاریہ) ان تمام باتوں کو سمیٹ لیتا ہے جو ان دونوں روایتوں میں زائد آئی ہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور انہی (صدقات) میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے محبوب ترین اور اپنے نزدیک سب سے نفیس مال کو صدقہ کرے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3175
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3449
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 122) . »
«أخرجه البزار فى (مسنده) برقم: 7289»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو نعيم النخعي، عبد الرحمن بن هانى بن سعيد، سبط إبراهيم النخعي (م ٢١١ هـ) صدوق له أغلاط. أفرط ابن معين فكذبه. وقال البخاري: هو في الأصل صدوق. من التاسعة (د ق). قال أحمد ليس بشئ. وقال ابن عدي: عامة ما يرويه لا يتابع عليه. وذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٣٧٧) وقال: ربما أخطأ. راجع "الكامل" (٤/ ١٦٢٣).
• محمد بن عبيد الله بن أبي سليمان العرزمي (بفتح المهملة والزاي وبينهما راء ساكنة) الفزاري، أبو عبد الرحمن الكوفي. متروك، من السادسة (ت ق).