شعب الایمان — حدیث نمبر 3167
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، (حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ) ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْأَرْضَ جَعَلَتْ تَمِيدُ ، فَخَلَقَ الْجِبَالَ ، فَأَلْقَاهَا عَلَيْهَا فَاسْتَقَرَّتْ ، فَعَجِبَتِ الْمَلَائِكَةُ مِنْ شِدَّةِ الْجِبَالِ ، فَقَالَتْ : يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْجِبَالِ ؟ قَالَ : نَعَمِ الْحَدِيدُ ، قَالَتْ : يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْحَدِيدِ ؟ قَالَ : نَعَمِ ، النَّارُ ، قَالَتْ : يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ النَّارِ ؟ (قَالَ : نَعَمِ ، الْمَاءُ . قَالَتْ : يَا رَبِّ هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْمَاءِ ؟) قَالَ : نَعَمِ ، الرِّيحُ ، قَالَتْ : يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الرِّيحِ ، قَالَ : نَعَمِ ، ابْنُ آدَمَ ، يَتَصَدَّقُ بِيَمِينِهِ فَيُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو وہ ڈگمگانے لگی، چنانچہ اس نے پہاڑ پیدا کیے اور انہیں اس پر رکھ دیا تو وہ ٹھہر گئی۔ فرشتے پہاڑوں کی سختی پر حیران ہوئے اور عرض کیا: ”اے میرے رب! کیا تیری مخلوق میں کوئی چیز پہاڑوں سے بھی زیادہ سخت ہے؟“ اللہ نے فرمایا: ”ہاں، لوہا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! کیا تیری مخلوق میں کوئی چیز لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے؟“ فرمایا: ”ہاں، آگ۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! کیا تیری مخلوق میں کوئی چیز آگ سے بھی زیادہ سخت ہے؟“ فرمایا: ”ہاں، پانی۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! کیا تیری مخلوق میں کوئی چیز پانی سے بھی زیادہ سخت ہے؟“ فرمایا: ”ہاں، ہوا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! کیا تیری مخلوق میں کوئی چیز ہوا سے بھی زیادہ سخت ہے؟“ فرمایا: ”ہاں، ابنِ آدم، جو اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے تو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے بھی چھپا لیتا ہے۔“
اسی طرح اسے نضر بن شمیل رحمہ اللہ نے عوام بن حوشب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• سليمان بن أبي سليمان مولى ابن عباس. مقبول. من الثالثة (ت). ذكره ابن حبان في "الثقات" (٤/ ٣١٥) ولم يوثقه غيره. وقال ابن معين: لا أعرفه. وقال الذهبي: لا يكاد يعرف. راجع "الميزان" (٢/ ٢١١).
تشریح، فوائد و مسائل
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب اللہ نے زمین بنائی تو وہ ہلنے لگی چنانچہ اللہ نے پہاڑ بنائے اور ان سے کہا: اسے تھامے رہو، تو زمین ٹھہر گئی، (اس کا ہلنا و جھکنا بند ہو گیا) فرشتوں کو پہاڑوں کی سختی و مضبوطی دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی، انہوں نے کہا: اے میرے رب! کیا آپ کی مخلوق میں پہاڑ سے بھی زیادہ ٹھوس کوئی چیز ہے؟ اللہ نے فرمایا: " ہاں، لوہا ہے "، انہوں نے کہا: اے ہمارے رب! کیا آپ کی مخلوق میں لوہے سے بھی طاقتور کوئی چیز ہے؟ اللہ نے فرمایا: " ہاں، آگ ہے "، انہوں نے کہا: اے میرے رب! کیا آپ کی مخلوق میں آگ سے بھی زیا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3369]
نوٹ:
(سند میں سلیمان بن ابی سلیمان الھاشمی لین الحدیث راوی ہیں)