حدیث نمبر: 3149
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "أَفْضَلُ الدِّينَارِ دِينَارٌ أَنْفَقَهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ ، ثُمَّ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى أَصْحَابِهِ (فِي سَبِيلِ اللَّهِ) " .
قَالَ أَبُو قِلَابَةَ : بَدَأَ بِالْعِيَالِ ، فَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يَسْعَى عَلَى عِيَالٍ لَهُ صِغَارٍ يُغْنِيهُمُ اللَّهُ بِهِ!
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَنْ حَمَّادٍ . وَمِنْهَا أَنَّهُ إِذَا تَصَدَّقَ بَدَأَ بِذَوِي أَرْحَامِهِ ، وَلَا يُمَيِّزُ فِيهَا بَيْنَ الْوَاصِلِ وَالْقَاطِعِ بَلْ يَبْدَأُ بِذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ .
ترجمہ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل دینار وہ ہے جسے آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، پھر وہ دینار جسے وہ اللہ عز و جل کی راہ میں اپنی سواری کے جانور پر خرچ کرے، اور وہ دینار جسے وہ اپنے ساتھیوں پر (اللہ کی راہ میں) خرچ کرے۔“
ابوقلابہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے اہل و عیال سے آغاز فرمایا، تو اس شخص سے بڑھ کر اجر والا کون ہوگا جو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کی کفالت کے لیے دوڑ دھوپ کرتا ہے، (اور اس کی محنت کے سبب) اللہ ان بچوں کو دوسروں سے بے نیاز کر دیتا ہے!“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوالربیع کے واسطے سے حماد سے روایت کیا ہے۔ اور انہی (صدقے کے آداب) میں سے یہ بھی ہے کہ جب آدمی صدقہ کرے تو اپنے رشتہ داروں سے آغاز کرے، اور اس میں صلہ رحمی کرنے والے اور قطع تعلق کرنے والے کے درمیان فرق نہ کرے، بلکہ اس رشتہ دار سے بھی ابتدا کرے جو دل میں عداوت چھپائے ہوئے ہو۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3149
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3422
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (2760) (سنن الترمذي 1966) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, صحيح مسلم (سنن الترمذي 1966)
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 994، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1966، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2760، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21875، 21900، 21947، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 19694»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 994 | سنن ترمذي: 1966 | سنن ابن ماجه: 2760 | رياض الصالحين: 290

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2760 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت۔`
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سب سے بہترین دینار جسے آدمی خرچ کرتا ہے وہ دینار ہے جسے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اپنے جہاد فی سبیل اللہ کے گھوڑے پر خرچ کرتا ہے، نیز وہ دینار ہے جسے وہ اپنے مجاہد ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2760]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اپنی ذات کی نسبت دوسروں پر خرچ کرنا زیادہ ثواب کا باعث ہے۔

(2)
بیوی بچوں کے ضروری اخراجات پورے کرنا فرض ہے۔
مناسب حد سے زیادہ خرچ کرنا فضول خرچی میں شامل ہےجو اچھی عادت نہیں۔
ناجائز مصارف میں خرچ کرنا یا بیوی بچوں کو ایسے اخراجات کے لیے دینا گناہ ہے۔

(3)
جہاد میں استعمال ہونے والی اشیاء کے حصول کے لیےاور انھیں درست حالت میں رکھنے کے لیے جو کچھ خرچ کیا جائے وہ بھی سب سے افضل اخراجات میں شامل ہے۔

(4)
جہاد کے دوران میں ایک دوسرے کی ضرورت کا خیال رکھنا چاہیے۔
اس موقع پر اپنے ساتھیوں پر خرچ کرنا بھی جہادی عمل ہےاور بہت زیادہ ثواب کا باعث ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2760 سے ماخوذ ہے۔