شعب الایمان — حدیث نمبر 3147
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ : أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : "أَلَكَ مَالٌ غَيْرُهُ ؟ " فَقَالَ : لَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي ؟ " فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ ، فَجَاءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : "ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا ، فَإِنْ فَضُلَ شَيْءٌ فَلِأَهْلِكَ ، فَإِنْ فَضُلَ عَنْ أَهْلِكَ فَلِذِي قَرَابَتِكَ ، فَإِنْ فَضُلَ عَنْ ذِي قَرَابَتِكَ فَهَكَذَا وَهَكَذَا " يَقُولُ فَبَيْنَ يَدَيْكَ وَعَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو عذرہ کے ایک آدمی نے اپنے غلام کو دبر کی صورت میں آزاد کر دیا (یعنی یہ کہا کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو)، یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”کیا اس کے علاوہ تیرے پاس اور مال ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے مجھ سے کون خریدتا ہے؟“ چنانچہ سیدنا نعیم بن عبداللہ عدوی رضی اللہ عنہ نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا، وہ درہم لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے وہ اس (آزاد کرنے والے) کو دے دیے، پھر فرمایا: ”اپنی ذات سے ابتدا کر اور اسی پر صدقہ کر، پھر اگر کچھ بچ جائے تو وہ تیرے گھر والوں کے لیے ہے، پھر اگر گھر والوں سے بچ جائے تو تیرے قرابت داروں کے لیے ہے، پھر اگر قرابت داروں سے بھی بچ جائے تو یوں یوں کر“، یعنی اپنے سامنے، اپنی دائیں طرف اور اپنی بائیں طرف (والوں پر خرچ کر)۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• الليث هو ابن سعد الإمام.