شعب الایمان — حدیث نمبر 3136
باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في فضل المنيحة
سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ مُحَمَّدَ بْنَ يَعْقُوبَ ، يَقُولُ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ يَقُولُ سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ يَقُولُ : وَقَفَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : أَيْ رَحِمَكَ اللَّهُ ، إِنَّهُ مَرَّتْ بِنَا سِنُونَ ثَلَاثَةٌ : أَمَّا إِحْدَاهَا فَأَهْلَكَتِ الْمَوَاشِي ، وَأَمَّا الثَّانِيَةُ فَأَنْضَتِ اللَّحْمَ ، وَأَمَّا الثَّالِثَةُ فَخَلُصَتْ إِلَى الْعَظْمِ وَعِنْدَكَ مَالٌ ، فَإِنْ يَكُ لِلَّهِ فَأَعْطِ عِبَادَ اللَّهِ ، وَإِنْ يَكُ لَكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا إِنَّ اللَّهِ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ . قَالَ : فَأَعْطَاهُ عَشْرَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ . وَقَالَ : لَوْ أَنَّ النَّاسَ يُحْسِنُونَ أَنْ يَسْأَلُوا هَكَذَا مَا حَرَمْنَا أَحَدًا .امام شافعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک اعرابی عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ کے پاس آ کر کھڑا ہوا، سلام کیا، پھر کہا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے! ہم پر تین سال گزرے ہیں: ان میں سے ایک نے مویشیوں کو ہلاک کر ڈالا، دوسرے نے گوشت گھلا دیا، اور تیسرا ہڈی تک جا پہنچا۔ اور آپ کے پاس مال ہے۔ اگر وہ اللہ کا مال ہے تو اللہ کے بندوں کو دیجیے، اور اگر آپ کا اپنا ہے تو ہم پر صدقہ کیجیے، بے شک اللہ صدقہ کرنے والوں کو جزا دیتا ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: تو عبدالملک نے اسے دس ہزار درہم دیے اور کہا: ”اگر لوگ اسی طرح اچھے انداز سے مانگنا جانتے ہوتے تو ہم کسی کو محروم نہ کرتے۔“