شعب الایمان — حدیث نمبر 3127

باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔

ما جاء في فضل المنيحة

حدیث نمبر: 3127
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ :
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ثُمَّ الْحَارِثِيِّ ، عَنْ جَدَّتِهِ حَوَّاءَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "رَدُّوا الْمِسْكِينَ وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ "
لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بُكَيْرٍ وَفِي رِوَايَةِ الْقَعْنَبِيِّ عَنِ ابْنِ بُجَيْدٍ عَنْ جَدَّتِهِ وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ : "رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ " .
ترجمہ

سیدہ حواء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسکین کو لوٹاؤ، خواہ جلے ہوئے کھر کے ساتھ ہی ہو۔“
یہ ابن بکیر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور قعنبی رحمہ اللہ کی روایت میں ہے: ”ابن بجید اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں“، اور انہوں نے ایک دوسری جگہ یوں کہا: ”سائل کو لوٹاؤ، خواہ جلے ہوئے کھر کے ساتھ ہی ہو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3127
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3399
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 2566) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح (سنن النسائي 2566) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 81) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 26905، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 19669، 20019، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1564، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2473، وابن زنجويه فى (الأموال) برقم: 2118، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 1257»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 2566 | سنن نسائي: 2575 | سنن ترمذي: 665 | سنن ابي داود: 1667
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن بجيد (بالموحدة والجيم مصغرًا) الأنصاري ثم الحارثي. كذا سماه يحيى بن بكير وجاء في "الموطأ" "ابن بجيد" في أكثر رواياته. ولم يترجم المزي لمحمد ابن بجيد، وإنما ترجم لعبد الرحمن بن بجيد لأنه وقع هكذا في رواية أخرى عند أبي داود والترمذي، يروي عنه سعيد المقبري. وقال ابن حجر: لا مانع أن يكون محمد بن بجيد شيخ زيد بن أسلم غير عبد الرحمن بن بجيد، شيخ سعيد المقبري. راجع "تهذيب التهذيب" (٦/ ١٤٢ - ١٤٣) وعبد الرحمن ذكره بعضهم في الصحابة، وله رؤية، وجدته أم بجيد، صحابية يقال: اسمها حواء.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2566 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´مانگنے والے کو (کچھ دے کر) لوٹانے کا بیان۔`
ابن بجید انصاری اپنی دادی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مانگنے والے کو کچھ دے کر لوٹایا کرو اگرچہ کھر ہی سہی۔‏‏‏‏" ہارون کی روایت میں «محرق» (جلی ہوئی) کا اضافہ ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2566]
اردو حاشہ: مقصد مبالغہ ہے، نیز یہ حکم تب ہے جب سائل حق دار ہو اور مسئول کے پاس گنجائش ہو، ورنہ پیشہ ور گداگروں کو (بشرطیکہ معلوم ہو) دینا تو گناہ ہی کے زمرے میں آسکتا ہے کیونکہ اس طرح گداگری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ اسلام نے اس کی سختی کے ساتھ ممانعت فرمائی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2566 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2575 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´مسکین کی تفسیر۔`
ام بجید رضی الله عنہا (جو ان عورتوں میں سے ہیں جن ہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی) کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: (کبھی ایسا ہوتا ہے) کہ مسکین میرے دروازے پر آ کھڑا ہوتا ہے، اور میں اسے دینے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں پاتی؟ آپ نے فرمایا: " اگر تم اسے دینے کے لیے صرف جلی ہوئی کھر ہی پاؤ تو اسے وہی دے دو۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2575]
اردو حاشہ: سائل دروازے سے محروم نہیں جانا چاہیے۔ استحقاق اور عدم استحقاق کو تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے الا یہ کہ اس کا پیشہ ور ہونا معلوم ہو اور وہ حقیقتاً محتاج نہ ہو۔ (نیز دیکھیے، حدیث: 2566)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2575 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 665 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مانگنے والے کے حق کا بیان۔`
عبدالرحمٰن بن بجید کی دادی ام بجید حواء رضی الله عنہا (جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے والیوں میں سے ہیں) سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مسکین میرے دروازے پر کھڑا ہوتا ہے اور اسے دینے کے لیے میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی۔ (تو میں کیا کروں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: " اگر اسے دینے کے لیے تمہیں کوئی جلی ہوئی کھر ہی ملے تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزكاة/حدیث: 665]
اردو حاشہ:
1؎:
اس میں مبالغہ ہے، مطلب یہ ہے کہ سائل کو یوں ہی مت لوٹاؤ جو بھی میسر ہو اسے دیدو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 665 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1667 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´سائل کے حق کا بیان۔`
ام بجید رضی اللہ عنہا یہ ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی، وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے دروازے پر مسکین کھڑا ہوتا ہے لیکن میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جو میں اسے دوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " اگر تمہیں کوئی ایسی چیز نہ ملے جو تم اسے دے سکو سوائے ایک جلے ہوئے کھر کے تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1667]
1667. اردو حاشیہ: مطلب یہ ہے کہ سائل کو کچھ نہ کچھ ضرور دو خالی ہاتھ نہ لوٹائو مگر پیشہ ور عادی سائل کا یہ حکم نہیں۔پیشہ ور گداگروں کو دینا پیشہ گداگری کی حوصلہ افزائی ہے۔جو جرم ہے تاہم جس کا پیشہ ور ہونا یقینی نہ ہو تو اس کی حسب استطاعت امداد کرنی چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1667 سے ماخوذ ہے۔