شعب الایمان — حدیث نمبر 3122
باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في فضل المنيحة
حدیث نمبر: 3122
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : ( وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ) .
قَالَ أَمْرَ أَنْ تُقَدِّمَ الْفَضْلَ ، وَأَنْ تُمْسِكَ مَا يُغْنِيكَ .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا﴾ ”اور اللہ نے جو کچھ تجھے دیا ہے اس میں آخرت کا گھر تلاش کر اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھول“ کے بارے میں مروی ہے
انہوں نے فرمایا: ”اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ زائد مال آگے (آخرت کے لیے) بھیج دے اور اتنا اپنے پاس روک رکھے جو اسے کفایت کرے۔“