شعب الایمان — حدیث نمبر 3120

باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔

ما جاء في فضل المنيحة

حدیث نمبر: 3120
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيِّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنُ شَاذَانَ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الضَّرِيرُ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سَخْبَرَةَ النَّمِرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَزْوَرُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنَا مِرْوَحُ بْنُ سَبْرَةَ قَالَ أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا حَقُّ إِبِلٍ مِائَةٍ ؟ قَالَ أَنْبَأَنِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَنَّ خَيْرَ إِبِلٍ ثَلَاثُونَ زَكَّى أَهْلُهَا بِبَعِيرٍ ، وَاسْتَبْقُوا بَعِيرًا ، وَأَنْطُوا السَّائِلَ بَعِيرًا ، أَدُّوا حَقَّهَا "
تَسْأَلُنِي عَنْ حَقِّ إِبِلٍ مِائَةٍ ؟ وَاللَّهِ إِنَّ لَنَا لَجَمَلًا تَسْتَقِي عَلَيْهِ جِيرَانُنَا ، وَنَحْتَطِبُ عَلَيْهِ ، وَيَحْتَطِبُ جِيرَانُنَا ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَى أَنَّ فِيهِ حَقًّا مَا أُؤَدِّيهِ ، فَاتَّقِ رَبَّكَ ، فَأَدِّ زَكَاتَهَا ، وَأَطْرِقْ فَحْلَهَا ، وَامْنَحْ غَزِيرَتَهَا ، وَأَفْقِرْ شَدِيدَتَهَا ، وَاتَّقِ رَبَّكَ " .
ترجمہ

مروح بن سبرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے امیر المومنین! سو اونٹوں کا حق کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے میرے خلیل ابوالقاسم ﷺ نے بتایا: ”تیس اونٹ بہترین مال ہیں، ان کا مالک ان میں سے ایک اونٹ زکوٰۃ میں دے، ایک اونٹ (اپنے لیے) باقی رکھے اور ایک اونٹ سائل کو عطا کرے، (اے لوگو!) ان کا حق ادا کرو۔“
تم مجھ سے سو اونٹوں کے حق کے بارے میں پوچھتے ہو؟ اللہ کی قسم! ہمارے پاس ایک اونٹ ہے جس پر ہمارے پڑوسی پانی بھرتے ہیں اور ہم اس پر لکڑیاں ڈھوتے ہیں اور ہمارے پڑوسی بھی ڈھوتے ہیں، اللہ کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ اس میں بھی ایک حق ہے جو میں ادا نہیں کر پاتا۔ پس تم اپنے رب سے ڈرو، اس کی زکوٰۃ ادا کرو، اس کا نر (جفتی کے لیے) عاریتاً دو، اس کی زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی (دودھ پینے کے لیے) عطا کرو، اس کے طاقتور اونٹ سواری کے لیے (ضرورت مند کو) دو، اور اپنے رب سے ڈرتے رہو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3120
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3392
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 78) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عمرو الضرير، حفص بن عمر بن الحارث بن سخبرة النمري، ثقة، ثبت، مر. وفي الأصل و(ن) "أبو عمرو حفص بن عمر الضرير عن الحارث بن عمر بن شخير النمري" وهو خطأ.
• الأزور بن عياض الضبي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ٨٤) وانظر "الجرح والتعديل" (٢/ ٣٣٧).
• مروح بن سبرة النهشلي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٤٦١) وانظر "الجرح والتعديل" (٨/ ٤٢٩). وقال البخاري في "التاريخ الكبير" (١/ ٢ / ٥٧) في ترجمة أزور بن عياض الكعبي البصري: سمع كروح بن سبرة قال: أتيت عمر فقال أنبأني خليلي أبو القاسم أن خير الإبل مائة. حدثنا عبدة، حدثنا عبد الصمد، قال حدثنا أزور بن عياض الحبطي قال حدثني مروح بن سبرة النهشلي: كلمت أبا بكر- أو عمر- عن حق إبل مائة … فذكره.