شعب الایمان — حدیث نمبر 3067
باب: نفلی صدقہ کی ترغیب۔
التحريض على صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صُبْرَةٌ مِنْ تَمْرٍ ، فَقَالَ : "مَا هَذَا يَا بِلَالُ ؟ " قَالَ : شَيْءٌ ادَّخَرْتُهُ لِغَدٍ . فَقَالَ : "أَمَا تَخْشَى أَنْ تَرَى لَهُ غَدًا بُخَارًى فِي نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا " .
خَالَفَهُ بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، فَرَوَيَاهُ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ مُرْسَلًا دُونَ ذِكْرِ أَبِي هُرَيْرَةَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کھجوروں کا ایک ڈھیر تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلال! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ ایک چیز ہے جو میں نے کل کے لیے جمع کر رکھی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں اس بات کا ڈر نہیں کہ قیامت کے دن جہنم کی آگ میں تم اس کا دھواں (بھاپ) دیکھو؟ بلال! خرچ کرو اور عرش والے (اللہ) سے تنگی کا اندیشہ نہ رکھو۔“
بشر بن فضل اور یزید بن زریع رحمہما اللہ نے ان (مبارک بن فضالہ رحمہ اللہ) کی مخالفت کی ہے، چنانچہ ان دونوں نے اسے یونس بن عبید رحمہ اللہ سے مرسلاً روایت کیا ہے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیے بغیر۔