شعب الایمان — حدیث نمبر 3050
باب: نفلی صدقہ کی ترغیب۔
التحريض على صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِيمٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : قَامَ سَائِلٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ ، فَسَكَتَ الْقَوْمُ ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا أَعْطَاهُ ، فَأَعْطَاهُ الْقَوْمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنِ اسْتَنَّ خَيْرًا فَاسْتَنَّ بِهِ فَلَهُ أَجْرُهُ ، وَمِثْلُ أُجُورِ مَنِ اتَّبَعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا ، وَمَنِ اسْتَنَّ شَرًّا فَاسْتَنَّ بِهِ فَعَلَيْهِ وِزْرُهُ ، وَمِثْلُ أَوْزَارِ مَنِ اتَّبَعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا " . قَالَ وَتَلَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ هَذِهِ الْآيَةُ : ( عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ) .سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک سائل کھڑا ہوا اور اس نے سوال کیا، تو لوگ خاموش رہے، پھر ایک آدمی نے اسے کچھ دیا تو (دیکھا دیکھی) دوسرے لوگوں نے بھی اسے دیا۔ تب نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی نیک طریقہ جاری کیا اور اس کی پیروی کی گئی تو اس کے لیے اس کا اپنا اجر ہے اور ان سب کے اجروں کے برابر بھی جنہوں نے اس کی پیروی کی، بغیر اس کے کہ ان کے اجروں میں سے کچھ بھی کم ہو۔ اور جس نے کوئی برا طریقہ جاری کیا اور اس کی پیروی کی گئی تو اس پر اس کا اپنا گناہ ہے اور ان سب کے گناہوں کے برابر بھی جنہوں نے اس کی پیروی کی، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی کم ہو۔“ راوی کہتے ہیں: اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ﴾ (ہر شخص جان لے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا)۔
• عبد الله هو ابن المبارك.
• أبو عبيدة بن حذيفة بن اليمان الكوفي. مقبول. من الثانية (س ق).