شعب الایمان — حدیث نمبر 3044
باب: مال کی زکاۃ روکنے پر سخت وعید۔
التشديد على منع زكاة المال
حدیث نمبر: 3044
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : كُنَّا نَكُونُ عِنْدَ مَالِكٍ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ ، وَكَانَتِ الْغُيُومُ تَجِيءُ وَتَذْهَبُ وَلَا تُمْطِرُ ، قَالَ فَقَالَ مَالِكٌ : تَرَوْنَ وَلَا تُوَافُونَ ، أَنْتُمْ تَسْتَبْطِئُونَ الْمَطَرَ ، وَأَنَا أَسْتَبْطِئُ الْحِجَارَةَ .ترجمہ
جعفر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مالک یعنی ابن دینار رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے، اور بادل آتے جاتے رہتے مگر بارش نہیں برستی تھی۔ تو مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ”تم (بادل) دیکھتے ہو مگر (بارش) تمہیں ملتی نہیں؛ تم بارش میں دیر محسوس کر رہے ہو اور میں پتھروں (کے برسنے) میں دیر محسوس کر رہا ہوں۔“