حدیث نمبر: 3029
التَّشْدِيدُ عَلَى مَنْعِ زَكَاةِ الْمَالِ .
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ) .
إِلَى قَوْلِهِ : ( فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ ) .
وَقَالَ : (وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَنَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ مُثِّلَ لَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ ، فَيَأْخُذُ بِلِهْزِمَتَيْهِ وَيَقُولُ : أَنَا مَالُكَ ، أَنَا كَنْزُكَ وَتَلَا أَبُو صَالِحٍ هَذِهِ الْآيَةُ : (وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ) الْآيَةُ .
ترجمہ

مال کی زکاۃ روکنے پر سخت وعید۔
اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے﴾
اللہ کے اس فرمان تک: ﴿پس اب چکھو اس کا مزہ جو تم جمع کر کے رکھتے تھے﴾۔
اور فرمایا: ﴿اور جو لوگ اس چیز میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دی ہے، وہ ہرگز یہ گمان نہ کریں کہ یہ ان کے لیے بہتر ہے، بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے؛ عنقریب قیامت کے دن انہیں اس مال کا طوق پہنایا جائے گا جس میں انہوں نے بخل کیا تھا﴾۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے اللہ مال عطا فرمائے اور وہ اس کی زکاۃ ادا نہ کرے تو اس کے لیے (اس کا مال) ایک گنجے سانپ کی صورت میں بنا دیا جائے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ اس کے دونوں جبڑے پکڑ لے گا اور کہے گا: میں تیرا مال ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔“ اور ابوصالح رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿اور جو لوگ بخل کرتے ہیں وہ ہرگز یہ گمان نہ کریں﴾ آخر آیت تک۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3029
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3300
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات، (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 12) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1338، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1658، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1786، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7509، 7663، 8447، 8754، 9191، 9971، 10474، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 6863، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1475، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2291، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2090، 2892، 6265، 6411، 6797، 8940»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• قرة بن حبيب القنوي، أبو علي البصري. ثقة. من التاسعة (خ بخ عخ). وانظر تخريجه في التعليق على الحديث التالي.