شعب الایمان — حدیث نمبر 3018
باب: ماہِ رمضان کا قیام۔
قيام شهر رمضان
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ ) .
فَهَلْ تَبْكِي السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ عَلَى أَحَدٍ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ الْخَلَائِقِ أَحَدٌ إِلَّا لَهُ بَابٌ فِي السَّمَاءِ يَنْزِلُ مِنْهُ رِزْقُهُ ، وَيَصْعَدُ مِنْهُ عَمَلُهُ ، فَإِذَا مَاتَ الْمُؤْمِنُ بَكَى عَلَيْهِ بَابُهُ مِنَ السَّمَاءِ الَّذِي كَانَ يَصْعَدُ مِنْهُ عَمَلُهُ وَيَنْزِلُ مِنْهُ رِزْقُهُ ، وَإِذَا فَقْدَهُ مَقْعَدَهُ مِنَ الْأَرْضِ الَّتِي كَانَ يُصَلِّي فِيهَا وَيُذْكُرُ اللَّهَ فِيهَا بَكَتْ عَلَيْهِ ، وَإِنَّ قَوْمَ فِرْعَوْنَ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ آثَارٌ صَالِحَةٌ وَلَمْ يَكُنْ يَصْعَدُ إِلَى السَّمَاءِ مِنْهُمْ خَيْرٌ فَلَمْ تَبْكِ عَلَيْهِمْ " .
وَرُوِيَ ذَلِكَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُخْتَصَرًا .سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ﴾ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“
”کیا آسمان اور زمین بھی کسی پر روتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، مخلوق میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کے لیے آسمان میں ایک دروازہ نہ ہو جس سے اس کا رزق اترتا ہے اور جس سے اس کا عمل اوپر چڑھتا ہے، چنانچہ جب مومن فوت ہوتا ہے تو آسمان کا وہ دروازہ جس سے اس کا عمل چڑھتا تھا اور اس کا رزق اترتا تھا اس پر روتا ہے، اور جب زمین میں اس کی وہ نماز کی جگہ جہاں وہ نماز پڑھتا اور اللہ کا ذکر کرتا تھا اسے گم پاتی ہے تو وہ بھی اس پر روتی ہے۔ اور فرعون کی قوم کے لیے زمین میں کوئی نیک آثار نہ تھے اور نہ ان کی طرف سے کوئی بھلائی آسمان کی طرف چڑھتی تھی، اس لیے آسمان و زمین ان پر نہیں روئے۔“
اور یہ بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی مختصراً مروی ہے۔