شعب الایمان — حدیث نمبر 3012
باب: ماہِ رمضان کا قیام۔
قيام شهر رمضان
حدیث نمبر: 3012
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الطَّيْبِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى وَعَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ ، فَإِنْ هُوَ أَكْمَلَهَا كُتِبَتْ لَهُ كَامِلَةً ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَكْمَلَهَا قَالَ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ : انْظُرُوا هَلْ تَجِدُونَ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ ، فَأَكْمِلُوا لَهُ مَا ضَيَّعَ مِنْ ذَلِكَ " .
رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ دَاوُدَ مَوْقُوفًا .ترجمہ
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ اس کی نماز ہے۔ اگر اس نے اسے مکمل ادا کیا ہو گا تو اس کے لیے مکمل لکھ دی جائے گی، اور اگر اس نے اسے مکمل نہ کیا ہو گا تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو کیا میرے بندے کے پاس کوئی نفلی عمل ہے؟ پھر اس کی ضائع کی ہوئی نماز اس (نفل) سے پوری کر دو۔“
اسے امام ثوری رحمہ اللہ نے داود سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مرسى هو ابن إسماعيل التبوذكي، ثقة، مر.
• علي بن عثمان بن عبد الحميد الرقاشي البصري، اللاحقي (م ٢٢٩ هـ). ثقة صاحب حديث. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٤٦٥) ووثقه أبو حاتم "الجرح والتعديل" (٦/ ١٩٦).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 864 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´فرمان نبوی جس شخص کی فرض نماز نامکمل ہو گی اس کو نفل سے پورا کیا جائے گا۔`
انس بن حکیم ضبی کہتے ہیں کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے تو ان کی ملاقات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انس کہتے ہیں: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنا نسب مجھ سے جوڑا تو میں ان سے جڑ گیا، پھر وہ کہنے لگے: اے نوجوان! کیا میں تم سے ایک حدیث نہ بیان کروں؟ انس کہتے ہیں: میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور بیان کیجئے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، یونس کہتے ہیں: میں یہی سمجھتا ہوں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے پوچھ تاچھ کی جائے گی وہ نماز ہو گی، ہمارا رب اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے میرے بندے کی نماز کو دیکھو وہ پوری ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ اگر پوری ہو گی تو پورا ثواب لکھا جائے گا اور اگر کمی ہو گی تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو، میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہے؟ اگر نفل ہو گی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو اس کی نفلوں سے پورا کرو، پھر تمام اعمال کا یہی حال ہو گا۔" [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 864]

864۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ روایت شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک صحیح ہے۔ حدیث [866] اس کی مؤید ہے۔
➋ قیامت کے روز اعمال کا محاسبہ حق ہے۔ ➌ شہادتین کے بعد نماز دین کا اہم ترین رکن ہے اور حقوق اللہ میں سے اسی کا سب سے پہلے حساب ہو گا۔ [سنن نسائي حديث۔ 466]
جب کہ حقوق العباد میں سب سے پہلے خونوں کا حساب لیا جائے گا۔ [صحيح بخاري۔ حديث6533 وصحيح مسلم حديث 1678]
➍ فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی تقصیر سے انسان کو محتاط رہنا چاہیے۔ نیز نوافل کا بھی خوب اہمتام کرنا چاہیے کیونکہ ان ہی سے فرضوں کی کمی پوری کی جائے گی۔
➎ نوافل خصوصاً سنن راتبہ (موکد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت متواترہ ہیں۔ سفر کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی انہیں ترک نہیں فرمایا بلکہ بعض اوقات تاخیر ہونے پر ان کی قضا بھی ادا کی ہے۔ کچھ صالحین کا کہنا ہے کہ سنن و نوافل کی پابندی فرائض پر پابندی کے لئے مہمیز کا کام دیتی ہے اور جو شخص سنن میں غفلت کرتا ہے۔ عین ممکن ہے فرائض میں غفلت کا مرتکب ہو جائے۔
➏ وہ احادیث جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نو مسلم بدووں کو صرف فرائض کی پابندی کے عہد پر انہیں جنت کی خوشخبری دی۔ وہ اول تو ابتدائے اسلام کی بات ہے۔ یہی لوگ جوں جوں حق کو سمجھتے گئے، نوافل میں بہت آگے بڑھتے چلے گئے۔ جیسے کہ ان کی سیرتیں واضح کرتی ہیں۔ دوسرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت مبارکہ سے انہیں ایسا تزکیہ حاصل ہو جاتا تھا کہ ان کے فرائض ہی سے اس اعلیٰ پائے کہ ہو جاتے تھے کہ وہ نوافل نہ بھی پڑھتے تو ان کی کامیابی کی ضمانت اور خوشخبری زبان رسالت سے جاری ہو گئی تھی۔ لہٰذا دیگر مسلمانوں کا اس معاملے میں اپنے آپ کو ان پر قیاس کرنا صحیح نہیں ہے اور صرف فرائض پر تکیہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ بلکہ یوم الحسرۃ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذید در مذید تقرب الیٰ اللہ کوشش کرنی چاہیے۔ «وبالله التوفيق»
ہاں بعض اوقات کسی عذر کی بنا پر سنتیں رہ جایئں تو ان کی قضا کرنا واجب نہیں ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 864 سے ماخوذ ہے۔