شعب الایمان — حدیث نمبر 3001
باب: ماہِ رمضان کا قیام۔
قيام شهر رمضان
حدیث نمبر: 3001
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزٍ الْأَعْرَجَ يَقُولُ : " مَا أَدْرَكْتُ النَّاسَ إِلَّا وَهُمْ يَلْعَنُونَ الْكَفَرَةَ فِي رَمَضَانَ " .
قَالَ : " فَكَانَ الْقَارِئُ يَقُومُ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي ثَمَانِ رَكَعَاتٍ ، فَإِذَا قَامَ بِهَا فِي اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةٍ رَأَى النَّاسُ أَنَّهُ قَدْ خَفَّفَ " .ترجمہ
عبدالرحمن بن ہرمز الاعرج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے لوگوں کو اسی حال میں پایا کہ وہ رمضان میں کافروں پر لعنت بھیجا کرتے تھے۔“
انہوں نے مزید فرمایا: ”قاری سورۃ البقرہ آٹھ رکعتوں میں پڑھتا تھا، پھر جب وہ اسے بارہ رکعتوں میں پڑھتا تو لوگ سمجھتے کہ اس نے تخفیف کر دی ہے۔“