شعب الایمان — حدیث نمبر 2984
باب: نماز کو اچھی طرح ادا کرنا اور دن رات کثرت سے پڑھنا، اور اس بارے میں سلفِ صالحین سے جو ہمیں ملا۔
تحسين الصلاة والإكثار منها ليلا ونهارا وما حضرنا عن السلف الصالحين في ذلك
حدیث نمبر: 2984
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الْبَجَلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مُحَمَّدٍ الْجُرَيْرِيَّ يَقُولُ : كُنْتُ وَاقِفًا عَلَى رَأْسِ الْجُنَيْدِ فِي وَقْتِ وَفَاتِهِ ، وَكَانَ يَوْمُ جُمُعَةٍ وَهُوَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، ارْفُقْ بِنَفْسِكَ .
فَقَالَ : " يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْوَجَ إِلَيْهِ مِنِّي فِي هَذَا الْوَقْتِ وَهُوَ ذَا تُطْوَى صَحِيفَتِي " .ترجمہ
ابو محمد جریری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں جنید رحمہ اللہ کی وفات کے وقت ان کے سرہانے کھڑا تھا، جمعہ کا دن تھا اور وہ قرآن پڑھ رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا: ”اے ابوالقاسم! اپنی جان پر رحم کیجیے۔“
تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابو محمد! اس وقت مجھ سے زیادہ میں نے کسی کو اس کا محتاج نہیں دیکھا، اور دیکھو! میرا صحیفہ (اعمال نامہ) لپیٹا جا رہا ہے۔“