شعب الایمان — حدیث نمبر 297
باب: فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ دَاوُدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَانَ يَقُولُ : " هَذِهِ مِمَّا أَنْكَرُوا عَلَيْنَا " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، فِي كِتَابِ التَّفْسِيرِ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ دَاوُدَ الزَّعَافِرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا ) قَالَ : " الشَّفَاعَةُ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " إِنَّمَا أَنْكَرُوا عَلَيْهِ فِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى لِتَفَرُّدِهِ بِهَا ، وَأَنَّ سَائِرَ النَّاسِ رَوَوْهُ ، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ دَاوُدَ " .ابوبکر بن داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدان رحمہ اللہ کو کہتے سنا: ”یہ ان (روایات) میں سے ہے جن پر لوگوں نے ہم پر اعتراض کیا۔“ (پھر سند ذکر کر کے بیان کیا کہ) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ﴿قریب ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر کھڑا کرے﴾ کے بارے میں فرمایا: ”(اس سے مراد) شفاعت ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان پر پہلی روایت میں اعتراض اس لیے کیا گیا کہ وہ اسے بیان کرنے میں منفرد تھے، جبکہ باقی تمام لوگوں نے اسے وکیع سے، انہوں نے داود (زعافری) سے روایت کیا ہے۔“