شعب الایمان — حدیث نمبر 2958
باب: نماز کو اچھی طرح ادا کرنا اور دن رات کثرت سے پڑھنا، اور اس بارے میں سلفِ صالحین سے جو ہمیں ملا۔
تحسين الصلاة والإكثار منها ليلا ونهارا وما حضرنا عن السلف الصالحين في ذلك
حدیث نمبر: 2958
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أَحْمَدَ الْفَرَّاءَ يَقُولُ : سَمِعْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ مَنْصُورٍ يَقُولُ : " كَانَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ لَوْ أَكَلَ الذُّبَابُ وَجْهَهُ لَمْ يُطَيِّرْهَا " .ترجمہ
حسین بن منصور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سلیمان بن مغیرہ رحمہ اللہ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو (اس قدر یکسو ہوتے کہ) اگر مکھی ان کے چہرے کو کھا جاتی تب بھی اسے نہ اڑاتے۔“