شعب الایمان — حدیث نمبر 2931
باب: نماز کو اچھی طرح ادا کرنا اور دن رات کثرت سے پڑھنا، اور اس بارے میں سلفِ صالحین سے جو ہمیں ملا۔
تحسين الصلاة والإكثار منها ليلا ونهارا وما حضرنا عن السلف الصالحين في ذلك
حدیث نمبر: 2931
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : " مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَكْثَرَ صَلَاةً مِنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، وَذَلِكَ أَنَّهُ يَرْكَعُ فِي كُلِّ عَشْرٍ وَيَسْجُدُ " .ترجمہ
رجاء بن ابی سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں عراک بن مالک رحمہ اللہ سے زیادہ نماز پڑھنے والا کسی کو نہیں جانتا، اس لیے کہ وہ ہر دس پر رکوع بھی کرتے ہیں اور سجدہ بھی۔“