شعب الایمان — حدیث نمبر 2835
باب: فرض نماز کے لیے اذان و اقامت کی فضیلت اور مؤذنوں کی فضیلت۔
فضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنينفضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنين
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ أَبُو عَوْفٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : ذُكِرَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا نَامَ اللَّيْلَ حَتَّى أَصْبَحَ مَا صَلَّى ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ذَاكَ رَجُلٌ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ أَوْ أُذُنَيْهِ " .
أَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ جَرِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا اور عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص رات بھر سویا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی اور اس نے نماز نہیں پڑھی۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایسا آدمی ہے جس کے کان میں — یا فرمایا: دونوں کانوں میں — شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔“
اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے جریر کی حدیث سے، انہوں نے منصور رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• شقيق هو ابن سلمة، أبو وائل.
تشریح، فوائد و مسائل
تمام حکیموں اور ڈاکٹروں نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ صبح سویرے بیدار ہونا اور صبح کی ہوا خوری کرنا صحت انسانی کے لیے بے حد مفید ہے۔
میں (حضرت مولانا وحید الزماں مرحوم)
کہتا ہوں جو لوگ صبح سویرے اٹھ کر طہارت سے فارغ ہوکر نماز اور ذکر الٰہی میں مصروف رہتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ رزق کی وسعت دیتا ہے اور ان کے گھروں میں بے حد برکت اور خوشی رہتی ہے اور جو لوگ صبح کی نماز نہیں پرھتے، دن چڑھے تک سوتے رہتے ہیں وہ اکثر افلاس اور بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے گھروں میں نحوست پھیل جاتی ہے۔
اگرچہ سب نمازیں فرض ہیں مگر فجر کی نماز کا اور زیادہ خیال رکھنا چاہئے، کیوں کہ دنیا کی صحت اور خوشی اس سے حاصل ہوتی ہے۔
(وحیدی)
1۔
اس حدیث میں شیطان کے پیشاب کرنے سے مراد حقیقاً پیشاب کرنا ہے۔
اس طرح وہ بے نماز کی توہین کرتا ہے کیونکہ ایسے شخص کے ساتھ ذلت و رسوائی ہی کا معاملہ ہونا چاہیے اور کان کو اس لیے خاص کیا کہ یہ سننے کی جگہ ہیں جب یہ بوجھل ہوں گے تو بیدار نہیں ہو سکے گا اور پیشاب کو اس لیے خاص کیا کہ سوراخوں اور مساموں میں جلدی سرائیت کر کے سستی پیدا کرتا ہے۔
2۔
بعض حضرات نے یہ معنی کیے ہیں کہ شیطان اس کے کانوں کو باطل سے بھر دیتا ہے اور حق بات سننے سے روک دیتا ہے۔
3۔
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے شیطان اس کے کردار اور اس کی گندی صفات سے پردہ اٹھایا ہے۔
اس میں کوئی امر قیاس کے خلاف نہیں ہے۔
بعضوں نے کہا پیشاب کرنے سے یہ مطلب ہے کہ شیطان نے اس کو اپنا محکوم بنا لیا اور کان کی تخصیص اس وجہ سے کی ہے کہ آدمی کان ہی سے آواز سن کر بیدارہوتا ہے۔
شیطان نے اس میں پیشاب کر کے اس کے کان بھر دیئے۔
قَالَ الْقُرْطُبِيُّ وَغَيْرُهُ لَا مَانِعَ مِنْ ذَلِكَ إِذْ لَا إِحَالَةَ فِيهِ لِأَنَّهُ ثَبَتَ أَنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ وَيَنْكِحُ فَلَا مَانِعَ مِنْ أَنْ يَبُولَ۔
(فتح الباري)
یعنی قرطبی وغیرہ نے کہا کہ اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
جب یہ ثابت ہے کہ شیطان کھاتا اور پیتااور شادی بھی کرتا ہے تو اس کا ایسے غافل بے نمازی آدمی کے کان میں پیشاب کردینا کیا بعید ہے۔
(1)
جب شیطان کھاتا پیتا ہے اور نکاح بھی کرتا ہے تو اس کا بے نماز کے کان میں پیشاب کر دینا بعید از عقل نہیں۔
(2)
نماز سے مراد فرض نماز ہے کیونکہ ایک روایت میں صراحت ہے کہ وہ فرض نماز سے سویا رہا۔
(3)
امام بخاری ؒ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ ایسى روایات سے نماز تہجد کے وجوب کی دلیل لینا درست نہیں کیونکہ یہ وعید فرض نماز سے متعلق ہے۔
پھر حضرت ابو سعید کی ایک روایت میں ہے کہ جب شیطان گرہیں لگا دیتا ہے اور آدمی نماز کے لیے بیدار نہیں ہوتا تو وہ گرہیں جوں کی توں باقی رہتی ہیں، مزید یہ کہ شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔
اس شیطانی عمل کا یہ اثر ہوتا ہے کہ بے نماز مزید سستی کا شکار ہو جاتا ہے۔
(فتح الباري: 37/3)
یعنی وہ شیطان کا پیروکار ہے اور اس پر شیطان حاکم وغالب ہے اور یہ بعید نہیں ہے کہ واقعی شیطان بول کرتا ہے لیکن جس طرح خود اس کا پتہ نہیں چلتا، اس کے بول کا بھی پتہ نہیں چلتا۔
لیکن اس کے سبب کانوں میں گرانی اورثقل پیدا ہو جاتا ہے۔
اس لیے انسان کی آنکھ ہی نہیں کھلتی اور وہ دن چڑھے تک سویا رہتا ہے اور صبح کی فرض نماز میں بھی شریک نہیں ہو سکتا۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو رات بھر سوتا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی، تو آپ نے فرمایا: " یہ ایسا آدمی ہے جس کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1609]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا گیا جو صبح تک سوتا رہا، آپ نے فرمایا: " شیطان نے اس شخص کے کانوں میں پیشاب کر دیا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1330]
فوائد ومسائل: (1)
بچے کو سلانے کے لئے کانوں پر یا کانوں کے قریب تھپکی دی جاتی ہے۔
شیطان جب کسی کو رات کے قیام سے محروم کرنے کی نیت سے سلانا چاہتا ہے تو تھپکی دینے کے بجائے شیطانی طریقہ اختیار کرتا ہے کہ اس کے کانوں میں پیشاب کردیتا ہے۔
(2)
جس طرح جنات کی اجسام ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔
اسی طرح ان کی حرکات وسکنات بھی ہم محسوس نہیں کرتے۔
ان کا کھانا پینا بھی انسانوں سے مختلف ہے۔
اس طرح ان کے پیشاب کا بھی ہمیں احساس نہیں ہوتا۔
لیکن جس طرح ان کا وجود یقینی ہے۔
اسی طرح ان کی حرکات کا یہ اثر بھی شک وشبہ سے بالاتر ہے۔
کیونکہ ہمیں اس کی خبر سچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔
(3)
تہجد کی نماز اگرچہ نفل ہے اور اس کا ترک گناہ نہیں تاہم اس کی برکات سے محرومی شیطان سے خوشی کا باعث ہے۔
اس لئے شیطان کی خواہش ہوتی ہے۔
کہ انسان اس عظیم عمل سے محفوظ ہی رہے۔
اس لئے انسان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ راتوں میں قیا م کی کوشش کرے۔