شعب الایمان — حدیث نمبر 2819

باب: فرض نماز کے لیے اذان و اقامت کی فضیلت اور مؤذنوں کی فضیلت۔

فضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنينفضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنين

حدیث نمبر: 2819
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ مِنْ أَصْلِهِ ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِي قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ أَخُو الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا كُتِبَا لَيْلَتَئِذٍ مِنَ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ " .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو بیدار ہو اور اپنی بیوی کو بھی جگائے، پھر دونوں مل کر دو رکعتیں پڑھیں تو اس رات وہ دونوں اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھ دیے جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2819
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3083
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 1451) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, انظر الحديث السابق (1309), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 58 (سنن أبي داود 1451) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 464) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 1451، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1335، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1230، 3614، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2989، والطبراني فى (الصغير) برقم: 227، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2569، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 1412، 11659، والبزار فى (مسنده) برقم: 8281، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 800»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1309 | سنن ابي داود: 1451 | سنن ابن ماجه: 1335 | معجم صغير للطبراني: 208 | رياض الصالحين: 1184
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الأغر أبو مسلم، المديني، نزيل الكوفة. ثقة. من الثالثة (بخ م- ٤). وهو غير سليمان الأغر الذي يكنى أبا عبد الله، وقد قلبه الطبراني فقال: اسمه مسلم ويكنى أبا عبد الله.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1451 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نماز تہجد پڑھنے کی ترغیب دینے کا بیان۔`
ابو سعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو رات کو بیدار ہو اور اپنی بیوی کو جگائے پھر دونوں دو دو رکعتیں پڑھیں تو وہ کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھے جائیں گے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1451]
1451. اردو حاشیہ: یہ حدیث بھی پیچھے گزر چکی ہے۔ (1309)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1451 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1309 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´تہجد (قیام اللیل) کا بیان۔`
ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب آدمی اپنی بیوی کو رات میں جگائے اور وہ دونوں نماز پڑھیں تو وہ دونوں ذاکرین اور ذاکرات میں لکھے جاتے ہیں۔‏‏‏‏" ابن کثیر نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے اور نہ اس میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے اسے ابوسعید رضی اللہ عنہ کا کلام قرار دیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابن مہدی نے سفیان سے روایت کیا ہے اور میرا گمان ہے کہ اس میں انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بھی ذکر کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سفیان کی حدیث موقوف ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1309]
1309. اردو حاشیہ: فائدہ: اس حدیث میں گویا آیت کریمہ ﴿وَالذّ‌ٰكِر‌ينَ اللَّهَ كَثيرً‌ا وَالذّ‌ٰكِر‌ٰ‌تِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَغفِرَ‌ةً وَأَجرً‌ا عَظيمًا﴾... سور ۃ الاحزاب35 ’’اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے والے مرداور اللہ کا بہت زیادہ ذکرکرنے والی عورتوں کے لیے للہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار فرمایا ہے۔‘‘ کی تفسیر کی طرف اشارہ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1309 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1335 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´(عبادت کے لیے) رات میں بیوی کو جگانے کا بیان۔`
ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب آدمی رات میں بیدار ہو اور اپنی بیوی کو جگائے، اور دونوں دو رکعت نماز پڑھیں، تو وہ دونوں «ذاکرین» (اللہ کی یاد کثرت سے کرنے والے) اور «ذاکرات» (کثرت سے یاد کرنے والیوں) میں سے لکھے جائیں گے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1335]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (سنن ابن ماجة للدکتور بشارعواد، حدیث: 1335، وصحیح سنن ابی داؤد (مفصل)
للألبانی حدیث: 1182)

(2)
تہجد میں دو رکعت نماز پڑھ لینا بھی بہت زیادہ ثواب کا باعث ہے۔
زیادہ رکعتیں پڑھنے اورزیادہ ثواب ہوگا۔

(3)
میاں بیوی کو چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1335 سے ماخوذ ہے۔