شعب الایمان — حدیث نمبر 2803
باب: فرض نماز کے لیے اذان و اقامت کی فضیلت اور مؤذنوں کی فضیلت۔
فضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنينفضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنين
حدیث نمبر: 2803
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ الْمُغِيرَةِ بْنِ فَرْوَةَ ، قَالَ : " مَنْ رَكَعَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ كَانَتْ لَهُ عِدْلُ عُمْرَةٍ .
قَالَ يَحْيَى : وَأَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صَلَاةٌ عَلَى أَثَرِ صَلَاةٍ لَا لَغْوَ بَيْنَهُمَا كِتَابٌ فِي عِلِّيِّينَ " .ترجمہ
ابو ازہر مغیرہ بن فروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جس نے مغرب کے بعد کلام کرنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے ایک عمرے کے برابر (ثواب) ہوگا۔“
یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے قاسم ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایک نماز کے بعد دوسری نماز اس طرح پڑھنا کہ دونوں کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو، یہ ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الأزهر المغيرة بن فروة الثقفي، الدمشقي. مشهور بكنيته. مقبول. من الثالثة (د).
• أبو الأزهر المغيرة بن فروة الثقفي، الدمشقي. مشهور بكنيته. مقبول. من الثالثة (د).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1288 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نماز الضحیٰ (چاشت کی نماز) کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک نماز کے بعد دوسری نماز کی ادائیگی اور ان دونوں کے درمیان میں کوئی بیہودہ اور فضول کام نہ کرنا ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1288]

1288. اردو حاشیہ:
«عليين» وہ مقا م ہے جہاں صالحین کے اعمال نامے رکھے گئے ہیں اور ان میں ان کے اعمال درج ہوتے ہیں، اس کے بالمقابل کفار و فجار کے لیے «سجين» ہے، جیسے کہ سورۃ المطففین میں ذکر ہے۔
«عليين» وہ مقا م ہے جہاں صالحین کے اعمال نامے رکھے گئے ہیں اور ان میں ان کے اعمال درج ہوتے ہیں، اس کے بالمقابل کفار و فجار کے لیے «سجين» ہے، جیسے کہ سورۃ المطففین میں ذکر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1288 سے ماخوذ ہے۔