شعب الایمان — حدیث نمبر 2798
باب: فرض نماز کے لیے اذان و اقامت کی فضیلت اور مؤذنوں کی فضیلت۔
فضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنينفضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنين
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مَيْمُونٍ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولَانِ سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ ثَلَاثَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مَسْكٍ أَسْوَدَ لَا يَهُولُهُمْ فَزَعٌ وَلَا يَنَالُهُمْ حَتَّى يَفْرُغَ مِمَّا بَيْنَ النَّاسِ : رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ ، وَرَجُلٌ أَذَّنَ وَدَعَا إِلَى اللَّهِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ ، وَرَجُلٌ مَمْلُوكٌ ابْتُلِيَ بِالرِّقِّ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَشْغَلُهُ ذَلِكَ عَنْ طَلَبِ الْآخِرَةِ " .ابو عمر کندی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک قیامت کے دن تین آدمی سیاہ مشک کے ایک ٹیلے پر ہوں گے، انہیں کوئی گھبراہٹ خوفزدہ نہیں کرے گی اور نہ (حساب کی سختی) انہیں پہنچے گی، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلے سے فراغت ہو جائے: ایک وہ آدمی جس نے قرآن پڑھا اور پھر اس کے ذریعے کسی قوم کی امامت کی جبکہ وہ لوگ اس سے راضی تھے، اور ایک وہ آدمی جس نے اذان دی اور اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اللہ کی طرف بلایا، اور ایک وہ غلام جسے دنیا میں غلامی کی آزمائش میں مبتلا کیا گیا تو یہ چیز اسے آخرت کی طلب سے غافل نہ کر سکی۔“
• محمد بن أحمد بن إبراهيم المروزي لم أعرفه.
• عبد الواحد بن غياث البصري، أبوبحر الصيرفي (م ٢٤٠ هـ). صدوق. من صغار التاسعة (د).
• الفضل بن ميمون السلمي- ضعيف- مر، ولم أجد من خرج الحديث.