حدیث نمبر: 279
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيِّ ، ثُمَّ الْحُبُلِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ سَيُخَلِّصُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَنْشُرُ عَلَيْهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ سِجِلًّا كُلُّ سِجِلٍّ مِثْلُ مَدِّ الْبَصَرِ ، ثُمَّ يَقُولُ : أَتُنْكِرُ مِنْ هَذَا شَيْئًا ؟ أَظَلَمَكَ كَتَبَتِي الْحَافِظُونَ ؟ فَيَقُولُ : لَا يَا رَبِّ فَيَقُولُ : أَفَلَكَ عُذْرٌ أَوْ حَسَنَةٌ ؟ فَيَقُولُ : لَا يَا رَبِّ ، فَيَقُولُ : بَلَى إِنَّ لَكَ عِنْدَنَا حَسَنَةً ، وَإِنَّهُ لَا ظُلْمَ عَلَيْكَ الْيَوْمَ فَيُخْرَجُ بِطَاقَةٌ فِيهَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، مَا هَذِهِ الْبِطَاقَةُ مَعَ هَذِهِ السِّجِلَّاتِ ؟ فَيُقَالُ : إِنَّكَ لَا تُظْلَمُ " . قَالَ : " فَتُوضَعُ السِّجِلَّاتُ فِي كِفَّةٍ ، وَالْبِطَاقَةُ فِي كِفَّةٍ فَطَاشَتِ السِّجِلَّاتُ ، وَثَقُلَتِ الْبِطَاقَةُ ، وَلَا يَثْقُلُ مَعَ اسْمِ اللَّهِ تَعَالَى شَيْءٌ " .
وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَيُصَاحُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِرَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَنْشُرُ عَلَيْهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ سِجِلًّا " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے میری امت کے ایک آدمی کو (سب سے) الگ کر کے نکالے گا، پھر اس کے سامنے ننانوے دفتر کھول دے گا، ہر دفتر حدِ نگاہ تک پھیلا ہوا ہوگا۔ پھر فرمائے گا: ”کیا تو اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ کیا میرے نگہبان لکھنے والوں (فرشتوں) نے تجھ پر کوئی ظلم کیا ہے؟“ وہ عرض کرے گا: ”نہیں، اے میرے رب!“ اللہ فرمائے گا: ”کیا تیرے پاس کوئی عذر یا کوئی نیکی ہے؟“ وہ عرض کرے گا: ”نہیں، اے میرے رب!“ تب اللہ فرمائے گا: ”کیوں نہیں، بلاشبہ ہمارے ہاں تیری ایک نیکی ہے، اور آج تجھ پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔“ پھر ایک پرچی نکالی جائے گی جس میں «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں“ لکھا ہوگا۔ وہ عرض کرے گا: ”اے میرے رب! ان دفتروں کے مقابلے میں یہ پرچی کیا حیثیت رکھتی ہے؟“ تو کہا جائے گا: ”تجھ پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ سارے دفتر ایک پلڑے میں رکھ دیے جائیں گے اور پرچی دوسرے پلڑے میں، تو دفتر ہلکے پڑ کر اوپر اٹھ جائیں گے اور پرچی بھاری ہو جائے گی، اور اللہ تعالیٰ کے نام کے مقابلے میں کوئی چیز بھاری نہیں ہو سکتی۔“
اور اسے عبداللہ بن صالح رحمہ اللہ نے بھی لیث رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اس میں یوں کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے میری امت کے ایک آدمی کو پکارا جائے گا، اس کے سامنے ننانوے دفتر کھولے جائیں گے۔“ پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن من شعب الايمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض / حدیث: 279
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 283
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (4300) (سنن الترمذي 2639) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (5559) (سنن الترمذي 2639) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 448) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2639، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4300، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6955، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 9، 1980، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 225، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 4321»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2639 | سنن ابن ماجه: 4300
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن الحسين بن الحسن بن أحمد بن النضر، النضروي، أبو العباس، المروزي (م ٣٥٧ هـ). قاضي مرو ومسندها عُمّر طويلًا وعاش سبعًا وتسعين سنة انتهى إليه علو الإسناد بخراسان. راجع "السير" (١٦/ ٦٠)، "شذرات" (٣/ ٢٤)، "والمشتبه" (٨٤).
• يونس بن محمد البغدادي، ثقة، مر (ع)، وفي (ن) "يوسف" محرفا.
• عامر بن يحيى بن حبيب بن مالك المعافري، المصري (م ١٢٠ هـ). ثقة، من السادسة (م، ت، ق)، وفي جميع النسخ "عمرو" وانظر ما يأتي.
• أبو عبد الرحمن المعافري، عبد الله بن يزيد، الحبلي (بضم المهملة والوحدة) (م ١٠٠ هـ) ثقة، من الثالثة (بخ، م- ٤). وفي (ن) والمطبوعة "الجملي".

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2639 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´موت کے وقت لا إلہ إلا اللہ کی گواہی دینے کی فضیلت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میری امت کے ایک شخص کو چھانٹ کر نکالے گا اور سارے لوگوں کے سامنے لائے گا اور اس کے سامنے (اس کے گناہوں کے) ننانوے دفتر پھیلائے جائیں گے، ہر دفتر حد نگاہ تک ہو گا، پھر اللہ عزوجل پوچھے گا: کیا تو اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ کیا تم پر میرے محافظ کاتبوں نے ظلم کیا ہے؟ وہ کہے گا: نہیں اے میرے رب! پھر اللہ کہے گا: کیا تیرے پاس کوئی عذر ہے؟ تو وہ کہے گا: نہیں، اے میرے رب! اللہ کہے گا (کوئی بات نہی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2639]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2639 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4300 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن تمام لوگوں کے سامنے میری امت کے ایک شخص کی پکار ہو گی، اور اس کے ننانوے دفتر پھیلا دئیے جائیں گے، ہر دفتر حد نگاہ تک پھیلا ہو گا، پھر اللہ عزوجل فرمائے گا: کیا تم اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتے ہو؟ وہ کہے گا: نہیں، اے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا میرے محافظ کاتبوں نے تم پر ظلم کیا ہے؟ پھر فرمائے گا: کیا تمہارے پاس کوئی نیکی بھی ہے؟ وہ آدمی ڈر جائے گا، اور کہے گا: نہیں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: نہیں، ہمارے پاس کئی نیکیاں ہیں، اور آج ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4300]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قیامت کے دن بعض لوگ بغیر حساب کتاب کے جنت میں چلے جایئں گے۔
دیکھئے: (حدیث: 4286)
اور جہنم میں جانے والے بعض لوگ بھی ایسے ہی ہوں گے۔
جن کے اعمال کا وزن نہیں کیا جائے گا۔
کیونکہ ان کی سب نیکیاں ضائع ہوچکی ہوں گی۔
دیکھئے: (سورہ کہف: 18: 105)

(2)
نیکیوں کے وزن کا دارومدار خلوص نیت اور اتباع سنت پر ہوگا۔
کوئی نیکی جنتے خلوص سے کی گئی ہوگی۔
اور سنت سے زیادہ جتنی مطابقت رکھے گی اتنا ہی اس کا وزن زیادہ ہوگا۔

(3)
کلمہ شہادت یعنی توحید ورسالت پر دل سے ایمان لانا ایسا عمل ہے جس سے تمام سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
اس لئے اگر کسی شخص کو ایمان لانے کے بعد نیک اعمال انجام دینے کاموقع نہیں ملا۔
اور وہ فوت ہوگیا تو اس کا کلمہ شہادت اس کی نجات کےلئے کافی ہوگا۔
حدیث میں ایسا ہی شخص مراد ہے۔

(4)
اسلام قبول کرنے کے بعد اس کے مطابق عمل نہ کرنے والے کا کلمہ شہادت اسے جہنم میں جانے سے نہیں بچاسکے گا۔
لیکن وہ گناہوں کی سزا بھگت کر جہنم سے نکل آئے گا۔
اور کلمے کی وجہ سے اس کی نجات ہوجائے گی۔

(5)
جس نے کلمہ شہادت صرف زبان سے ادا کیا۔
دل میں اس پر یقین نہیں رکھا۔
وہ منافق ہے جو دائمی جہنمی ہے۔
اس کی سزا عام کافر سے سخت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنَّ الْمُنَافِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الأَسْفَلَ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيْرًا﴾ (النساء 4/ 145)
 ’’منافق یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقے میں جایئں گے ناممکن ہے کہ وہاں آپ کو ان کا کوئی مددگار ملےگا‘‘ (6)
یہ حدیث اہل علم میں حدیث بطاقہ کے نام سے مشہور ہے۔
یہ حدیث عاصی اہل ایمان کے لئے اللہ عزوجل کی خصوصی رحمت اور کمال مہربانی کا مظہر معلوم ہوتی ہے۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4300 سے ماخوذ ہے۔